ادہم پور //ضلع ادہم پور کے بیریاں مڈل سکول کے طلباء میں نیشنل ایگز یکٹو کونسل اراکین اور وومن کلب ’میری پہچان ‘ کی طرف سے گرام ملبوسات تقسیم کئے گئے ۔اس سلسلہ میں سکول میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں نیشنل ایگز یکٹو کونسل کے انجینئر رشی کول کلہم اور ’میری پہچان ‘کلب کی چیئر پرسن سندھیا گپتا کے علا وہ سٹاف ممبران اور طلباء نے شرکت کی ۔اراکین نے سکول سٹاف کی طرف سے طلباء کو فراہم کی جارہی معیاری تعلیم کی تعریف کرتے ہوئے طلباء کو ہدایت جاری کیں کہ وہ بہتر مستقبل کیلئے محنت و لگن سے کام کرئیں ۔اس دوران طلباء میں گرم ملبوسات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ سکول میں مذکورہ پروگرام ایک نجی این جی ائو پریاس اور دیونگ سیو آشرم ادہم پور کی طرف سے مشترکہ طورپر کیا گیا تھا ۔
سکولی طلباء میں گرم ملبوسات تقسیم
