سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے تین دن بعد گاندربل کا نوجوان دم توڑ بیٹھا

سرینگر// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گاو¿ں منی گام میں ایک سڑک حادثے میں زخمی ہونے کے تین دن بعد سری نگر کے ایس کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ میں ہفتے کے روز ایک 17 سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق منی گام میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آنے سے بدھ کے روز وتلر کا رہائشی جنید احمد بٹ ولد قیصر احمد بٹ اپنے دوست کے ساتھ زخمی ہوگیا تھا۔
بٹ کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں اعلی علاج کے لئے ایس کے آئی ایم ایس سری نگر ریفر کردیا گیا جہاں وہ آج صبح دم توڑ بیٹھا۔