جموں //جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے یہاں پریس کلب میں راج کماری رازدان کی تحریر کردہ کتاب’’ سفر زندگی کا‘‘ کی رسم رونمائی انجام دی۔تقریب کا اہتمام بلیو روز پبلیشرز نے کیا تھا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے راج کماری رازدان کی ادبی کاوشوں کی سراہنا کرتے ہوئے کیا کہ مصنفہ نے کتاب کو لکھ کر ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔ سپیکر نے مصنفہ کے خواتین کے تئیں جدو جہد پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے پر حوصلہ افزائی کی۔کتاب کا سر ورق ڈاکٹر رتن لال شانت نے تحریر کیا ہے اور ڈاکٹر اگنی شیکھر نے مصنفہ کی کوششوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔یوگیتا یادو نے کتاب پر اپنے تاثرات بیان کئے۔صدر پریس کلب جموں اشونی کمار، ادیب، شاعر ،مصنف، ماہر تعلیم اور معزز شخصیات اس موقعہ پر موجود تھیں۔