نئی دہلی // سپریم کورٹ نے مبینہ پیگاسس جاسوسی معاملہ کی عدالت کی نگرانی میں خصوصی تحقیقات سے متعلق درخواستوں کی سماعت منگل 13 ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔
چیف جسٹس این وی رمن ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس اے ایس بوپنا کی ڈویژن بنچ نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش ہونے والے سالیسیٹر جنرل تشار مہتا کی درخواست پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
سماعت کے دوران مہتا نے کہا کہ انہیں اضافی حلف نامے کے لیے کچھ اور وقت درکار ہے کیونکہ وہ کسی وجہ سے متعلقہ افسران سے نہیں مل سکے ہیں۔