جموں/کمشنر سیکرٹری محنت و روزگار سوربھ بھگت نے لیبر قوانین کی مؤثر عمل آوری اور بہتر ریوینو کی حصولیابی کے لئے پروڈنٹ فنڈ کی مکمل ڈیجیٹائزیشن پر زور دیا۔ ان باتوں کا اظہار سوربھ بھگت نے ڈپٹی لیبر کمشنر جموں کی طر ف سے منعقد ہ ایک روزہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سمینار کا موضوع ’’ ایز آف ڈوئنگ بزنس اینڈ ڈیجیٹائزیش رکھا گیا تھا۔دیگر لوگوں کے علاوہ سمینار میں لیبر کمشنر بشیر احمد خان ، ڈپٹی لیبر کمشنر شہناز اختر اور جنرل منیجر ڈی آئی سی جموں راجیش شرما موجود تھے۔سوربھ بھگت نے مزید کہا کہ محکمہ 29 لیبر قوانین کو لاگو کرنے میں جٹا ہوا ہے جن میں مرکزی و ریاستی قوانین شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاملات کے فوری نپٹارے میں کسی بھی قسم کی لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔