جموں //نٹرنگ تھیٹرگروپ نے سنڈے تھیٹر سیریز میں پریم چند کا مشہور ڈراما ’بالک‘پیش کیا ۔نیرج کانت نے اس ڈرامے کو ڈائریکٹ کیا تھا۔ڈراما قلم کارکے گھر سے شروع ہوتا ہے جب ان کو ان کے ہونہار اور ایماندار نوکرگنگو کے بارے میں خبر ملتی ہے جونوکری سے سبکدوش ہونا چاہتے ہیں ۔لیکن قلم کار ان کو ایک بار اور سوچنے کا موقع دیتا ہے کہ وہ نوکری کیوں چھوڑ رہے ہیں ۔ گنگو ایک عجیب سا بہانہ بتاتے ہیں کہ وہ گمٹی نام کی ایک بیوہ کے ساتھ شادی کرنے جا رہے ہیں جو ابھی تک تین دفعہ شادی کر چکی ہے لیکن وہ ان تین میں سے کسی کے ساتھ بھی خوش نہ رہ پائی اور اب وہ لوگوں کی نظرو ں میں بہت بُری ہے ۔لیکن میری نظروں میں وہ بے گناہ ہے کیوں کہ اس کو کوئی سمجھ ہی نہیں پایا ہے۔اب گنگو کو قلم کار کے یہاں سے چھٹکارا مل جاتا ہے اور وہ خوشی سے اپنی شادی شدہ زندگی گزارنے لگے لیکن کچھ ہی مہینوں کے بعد گمٹی ان کو بھی چھوڑ جاتی ہے اور کہیں دور کسی اجنبی جگہ پر چلی جاتی ہے۔اب لوگ گنگو کی بدقسمتی کے بارے میں باتیں کرنا شرع کر دیتے ہیں لیکن گنگو کو کوئی پریشانی نہیں ہے وہ ہمیشہ یہی سوچتاہے میری کمیوں اور اوپر والے کی مرضی کی وجہ سے گمٹی مجھے چھوڑ گئی ۔اب وہ گمٹی کے ساتھ بتائے ہوئے وقت کو یاد کرتا تھا لیکن ایک روز وہ قلم کار کے گھر بڑی خوشی سے لوٹا کی ان کی بیوی کسی اجنبی جگہ پر اپنے بچے کو جنم دینے گئی تھی اور گنگو نے ان دونو ں کو اپنایا۔ان کو اس بات کی کوئی فکر نہ تھی کہ بچہ ان کا نہیں کیوں کہ ان کی شادی کو صرف 6مہینے ہوئے تھے گنگو اس بچے کو خدا کی طرف سے دیا ہوا تحفہ سمجھتے تھے۔نٹرنگ کے جن اداکاروں نے اس ڈرامے میں کردار نگاری کے فرایض انجام دیئے ان میں ذیشان حیدر، بھیشم گپتا،منوج کمار لتھرہ،پریا ٹھاکر،اجے کمار للوترہ،سوشنت سنگھ چاڑک اور طیب حسین کا نام قابل ذکر ہے۔اس موقعہ پر لائٹوںاور آواز کی فراہمی کو برجیش اوتار شرمااور نیرج کانت نے یقینی بنایا اور محمد یاسین نے شو کی پیشکش کا کام کیا ۔