سرنکوٹ//سرنکوٹ کے سنئی گائوں میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی شعبہ کے زیر تحت تعمیر ہونے والی سڑک کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ تین برس قبل سڑک پر تارکول بچھایا گیا تھا لیکن اس کے بعد چا ر کلو میٹر سڑک کی جانب کوئی دھیان ہی نہیں دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ مڈل پنچایت سنئی تا دندلی والا چار کلو میٹر سڑک کو مکمل کیا گیا تھا لیکن نکاسی آب کا کوئی بندوبست نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے سڑک کچھ ہی عرصہ میں کھڈو ں میں تبدیل ہو گئی ہے ۔مقامی معززین نے بتایا کہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے راہگیروں بالخصوص مریضوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی معاونت سے چلائی جارہی سکیم کے تحت تعمیر ہونے والی سڑک بھی عوام کیلئے فائدہ مند ثابت نہیں ہو رہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ سڑ ک کو معیاری بناکر راہگیروں کو سہولیات فراہم کی جائیں ۔