جموں//ملک نیزریاست بھرمیں سرجیکل سٹرائیک کے دوسالہ جشن کے سلسلے میں تقریبات کاسلسلہ ہنوزجاری ہے۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ نارتھ میں بھی مختلف قسم کی تقریبات کاانعقادکرکے سال 2016 میں ہندوستانی فوج کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی سرجیکل سٹرائیکس کے پہلوئوں کواُجاگرکیاگیااورلوگوں میں حب الوطنی اورفوج کے رول کے تئیں ہمدردی پیداکی گئی۔گذشتہ روز ایس ڈی ایم نارتھ جموںستیش کمارشرمانے ڈویژن میں سرجیکل سٹرائکس کے حوالے سے منعقدکی گئی دستخطی مہم میں حصہ لیااورلوگوں کوسرجیکل سٹرائیکس کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی فوج پرہمیں فخرہے جوراتوں کی نیندچھوڑکراورٹھٹھرتی سردی میں عوام اورملک کی حفاظت کرتی ہے۔اس دوران کثیرتعدادمیں معززلوگوں ،ملازمین اورافسران نے دستخطی مہم میں حصہ لیا۔
جموں یونیورسٹی میں سرجیکل سٹرائیک کے جشن کی تقریب
جموں//سرجیکل سٹرائیک کاجشن منانے کے سلسلے میں ملک بھرمیں تقریبات کاسلسلہ جاری ہے۔اسی سلسلے میں یہاں برگیڈیئر راجندرسنگھ آڈیٹوریم جموں یونیورسٹی میں ایک تقریب کااہتمام کیاگیا۔اس دوران ڈوگرہ رتن میجرجنرل گوردن سنگھ جموال ،اے وی ایس ایم نے سرجیکل سٹرائیک کے پس منظرکوبیان کیا۔ انہوں نے بتایاکہ کس طرح انگریزوں نے مرہٹوں،راجستھان کے راجوں اوریوپی وبنگال کے نوابوں میں تفریق ڈالی۔انہوں نے کہاکہ ڈوگرہ عوام جموں وکشمیرکومتحداورپائیدارسیکولربناسکتے ہیں۔جنرل نے کہاکہ سوسالہ ڈوگرہ راج میں سیکولرازم کابول بالارہا، جنسی برابری ،تعلیمی مواقعے اورانصاف عام رہا۔اس دوران انہوں نے بتایاکہ کس طرح 30 ستمبر 2016کوہندوستانی فوج نے پاکستان میں گھس کرجنگجوئوں کے ٹھکانوں کوتباہ کیاتھا۔اس موقعہ پرانہوں نے فوج کی مختلف جنگوں کے بارے میں اپنے تجربات بیان کیے۔اس دوران دیگرمہمانوں لیفٹیننٹ کرنل (ایس )کرن سنگھ ،اقبال سنگھ اورآرایل گنگال بھی موجودتھے۔ اس دوران پروگرام کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر کیشوشرما، ڈین اکیڈمک افیئرس اورپروفیسرشلیندرسنگھ جموال، ڈائریکٹرسٹوڈنٹس ویلفیئر ڈاکٹرگریماگپتا بھی موجودتھے۔