کنگن//سربل سونہ مرگ میں محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے تعمیر کی جارہی عمارت پر سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کام روک دیاہے۔ سربل سونہ مرگ میں محکمہ وائلڈ لائف نے اجازت کے بغیر ایک عمارت پر تعمیرات کا کام شروع کیا جس کے بعد اس کی جانکاری سونہ مرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایکزیکیٹو افسر کو موصول ہوئی ۔ انہوں نے اتھارٹی کے ملازمین کو سربل کی طرف روانہ کرکے عمارت پر کام رکوا دیا ۔چیف ایکزیکیٹو افسر نے محکمہ وائلڈ لائف کے افسران کو بتایا کہ وہ عمارت تعمیر کرنے کے بارے میں کاغذات اتھارٹی کے دفتر میں پیش کرے اور جب ’بوکا ‘میٹنگ میں اس عمارت کو تعمیر کرنے کی اجازت مل جائے گی تب محکمہ وائلڈ لائف اس عمارت کی تعمیر کا کام شروع کرسکتے ہیں ۔چیف ایکزیکیٹو افسر نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے اتھارٹی کے دفتر میں نہ تو کاغذات جمع کئے ہیں اور نہ اتھارٹی کو اس بارے میں آگاہ کیا جس کے بعد عمارت کا کام بند کردیا گیا ہے۔