سابقہ ریاستی حکومتیں عوامی مسائل کاازالہ کرنے میں ناکام رہیں:شاہین

جموں//جنتادل یونائٹیڈ کے ریاستی صدر جی ایم شاہین نے کہاہے کہ سابقہ ریاستی حکومتیں جموں وکشمیرکے لوگوں کی امنگوں پرکھرااترنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔شاہین نے ان خیالات کااظہاریہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے جموں خطہ کے مختلف اضلاع کادورہ مکمل کرنے کے بعدیہ محسوس کیاہے کہ سابقہ حکومتیں بشمول بی جے پی ۔پی ڈی پی حکومت اورنیشنل کانفرنس وکانگریس عوام کی امنگوں کوپوراکرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کوبنیادی سہولیات کےلئے سخت مشکلات کاسامناہے۔انہوں نے کہاکہ صوبہ جموں کے دیہی علاقوں میں بجلی اورپانی کی بحرانی صورتحال پائی جاتی ہے جس سے ظاہرہوجاتاکہ سابق حکومتیں عوام کوبہترعوامی خدمات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ انتظامی سطح پربھی بہترانتظامیہ فراہم نہیں کی گئی ۔شاہین نے کہاکہ جے ڈی یوآئندہ بلدیاتی وپنچایتی انتخابات میں بڑی پارٹی بن کراُبھرے گی۔جے ڈی یوکے ریاستی یوتھ صدرراجہ وسیم خان ہماری جماعت کی پالیسیاں عوامی مفادات میں ہیں۔انہوں نے سراپااحتجاج ٹیچروں کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیااورریاستی گورنرسے مداخلت کرنے کی اپیل کی۔