تھنہ منڈی // درہال ملکاں میں ریکی باں – ملہت زیر تعمیر پل پچھلے دس سالوں میں مکمل نہ ہو سکا۔مقامی لوگوں نے تعمیر اتی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑ ک پر پل کی تعمیر کئی برس قبل شروع کی گئی تھی لیکن متعلقہ تعمیر اتی ایجنسی کی نا اہلی کی وجہ سے ابھی تک رابطہ پل کو مکمل ہی نہیں کیا گیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ ملہت ۔ ریکی باں پل کی تعمیر کا کام دس سال قبل شروع ہوا تھا اور ٹینڈر میں باضابطہ طور پر یہ تحریر کیا گیا کہ یہ پل عرصہ دو سال میں مکمل کیا جائے گالیکن بعد ازاں بدلتی حکومتوں اور غیر تعمیری اثر و رسوخ اور سیاست کے منفی رویے کی وجہ سے اس پل پر تقریباً چھ سال تک کام بند رہا۔ گزشتہ سال ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد درہال کے ڈی ڈی سی ممبرمحمد اقبال ملک کی ذاتی مداخلت پر دوبارہ کام شروع ہوا اس دوران پل کے چاروںستون بن کر تیارکئے گئے لیکن ایک مرتبہ پھر گزشتہ چار ماہ سے اس پر کام بند ہے۔
یوتھ لیڈر مرتضیٰ مرزا اور مقامی نوجوان تبریز ملک نے بتایا کہ متعلقہ حکام کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر تعمیر میں تاخیر کی جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے کئی دیہات کی عوام کو دوران آمد ورفت شدی دمشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ پل کی تعمیر کو دوبارہ شروع کروانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔