سرینگر// ہزاروں گاڑی مالکان کو قبل از وقت کوئی وقت دیئے بغیر اور بھارت میں پہلی بار وادی میں دوسرے خطوں کی رجسٹرڈ گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اس ضمن میںریجنل ٹرانسپورٹ آفسر کشمیر(RTO)نے اپنے حکمنامے میں بیرون ریاستوں سے خرید کر لائی گئی گاڑیوں کی جموں کشمیر کی رجسٹریشن لازمی قرار دیا ہے ۔اس دورا ن وادی کے مختلف علاقوں میں گاڑیوںکو ضبط کرنے کا آغاز کیا گیا ہے۔ ریجنل ٹرانسپورٹ افسر کشمیر کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کی گئی ہے جس میں وادی کے تمام اضلاع میں اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ بیرون ریاست خریدی گئی ان گاڑیوں کو ضبط کیا جائے جو جموں و کشمیر کی رجسٹریشن کے بغیر چل رہی ہیں ۔متعلقہ حکام نے جموں و کشمیر میں رجسٹریشن کے لئے مناسب طریقہ کار پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ "جموں و کشمیر کے باہرکے رجسٹریشن نمبروں کے ساتھ خریدی گئی گاڑیاں جومقامی اے آر ٹی او دفاتر میں رجسٹرنہیں ہیں، کوضبط کیا جارہا ہے" ۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے ، "اگر آپ کے پاس ایسی کوئی گاڑی ہے تومقامی اے آر ٹی او سے رجسٹریشن کروائیںاور گاڑی کو ضبط کر نے بچ جائیں ۔اس دوران وادی کے کئی اضلاع میں سنیچر اور اتوار کے روز درجنوں گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ۔
مقامی رجسٹریشن کے بغیر 137گاڑیاں2روز میں ضبط
نیوز ڈیسک
سرینگر// بڈگام ، کولگام ، اور اننت ناگ میں پولیس نے درجنوں گاڑیوں کو ضبط کر کے گاڑی مالکان کے نام چالان کاٹ کر معاملہ عدالت کے تابع کردیا ہے۔ 2روز کے دوران 137گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں۔بڈگام پولیس نے جموں کشمیر سے باہر کی رجسٹریشن والی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم چلائی، جس کے تحت دو روز کے دوران قریب 40گاڑیوں کا ضبط کر کے انکے خلاف چالانان کاٹے گئے۔اب ان گاڑی مالکان کو گاریاں ریلیز کرنے کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنا پڑیگا۔ضلع کے اے آر ٹی اونے ایسی گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کے لئے 15 دن کا وقت دیا تھا۔بڈگام ، کولگام اور اننت ناگ پولیس نے ضلع کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کے اے آر ٹی او زکے ذریعہ دوبارہ رجسٹریشن کا عمل مکمل کریں۔اسی طرح کی کارروائی میں کولگام اور دیگر مقامات پر مجموعی طور پر 137گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں۔