سرنکوٹ// رہبرتعلیم ٹیچر فورم پونچھ کی ایک میٹنگ پریڈ گرائونڈ پونچھ میں زیر صدارت ضلع صدرسید محمد یوسف شاہ منعقد ہوئی۔میٹنگ میں بڑی تعداد میں رہبرتعلیم ٹیچروں نے شمولیت کی ۔اس موقعہ پر انہوںنے اساتذہ کو درپیش مسائل پر غور وخوض کیا۔انہوںنے کہاکہ ان کی تین سے چار ماہ کی تنخواہیں التوا میں پڑی ہوئی ہیںجوفوری طور پر ادا کی جائیں۔ان کاکہناتھاکہ پانچ سال کی مدت ملازمت پوری کرنے والے رہبرتعلیم اساتذہ کو مستقل کیاجائے ۔اس دوران دیگر مسائل بھی زیر بحث لائے گئے ۔میٹنگ میں سنجیو شرما، گلناز چوہان، الطاف چوہان، شوکت چوہدری، سید علی مرتضیٰ، امرت پال، خورشید خواجہ، اعجاز احمد وغیرہ بھی موجو دتھے ۔