رام بن میں مسافر گاڑی چناب برد، ایک جاں بحق 2 زخمی، 6 لاپتہ

 بانہال// جموں۔ سرینگر شاہراہ پر رام بن کے کرول پل کے قریب ایک انووا مسافر بردار گاڑی بدھ کی صبح سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جاگر ی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے اور گاڑی میں سوار دیگر چھ مسافر لاپتہ ہوئے ہیں۔
 
ذرائع کے مطابق یہ مسافر گاڑی سرینگر سے اتر پردیش جارہی تھی۔
پولیس ، فوج ایس ڈی آر ایف اور کیو آر ٹی رام بن کے رضاکاروں نے بچاو کاروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں تاہم ابھی تک دریائے چناب کے گہرے پانی میں حادثے کے بعد لاپتہ ہوئے چھ مسافروں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
 ڈپٹی کمشنر رام بن مسرت الاسلام نے علاقے کا دورہ کرکے بچاو کاروائیوں کا جائزہ لیا ہے۔