راجوری میں کووڈ سے مزید 4اموات

راجوری //سرحدی ضلع راجوری میں کورونا وائرس سے گزشتہ روز مزید 4افراد کی موت واقعہ ہو گئی ہے جبکہ ضلع بھر میں وائرس سے متاثر مزید 66کیس درج کئے گئے ہیں ۔گزشتہ روز نئے درج ہوئے معاملات کے بعد ضلع میں کووڈ مثبت مریضوں کی شرح میں نمایاں کمی درج کی گئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع میں وائرس سے مزید چار افراد کی جانیں ضائع ہوئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں تھنہ منڈی کے کوٹ بہروٹ گائوں کی ایک 60سالہ خاتون جبکہ پیڑی کے گگروٹ گائوں کا ایک 50سالہ شخص بھی شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کوٹ دھاڑہ کا ایک 72سالہ بزرگ اور ضلع کے سنکاری علاقہ کا ایک بزرگ بھی مرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ محکمہ صحت کی جانب سے ضلع میں کئے جارہے ٹیسٹوں کے دوران مزید 66افراد کووڈ مثبت پائے گئے ہیں ۔