راجوری//خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین اور قبائلی امور کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر حکومت بہت جلد جرنلسٹ بہبودی سکیم کاآغاز کر رہا ہے جس میں فرائض منصبی انجام کے دوران صحافی کے انتقال کے سلسلے میں اس کے کنبے کو 7لاکھ روپے جبکہ شدید طور زخمی ہونے پر 5 لاکھ روپے کی امداد فراہم کی جائے گی۔وزیر راجوری میں پریس کلب بلڈنگ کے افتتاح کے موقعہ پرضلع افسران اور میڈیا سے وابستہ افراد سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقعہ پر ارکان قانون سازیہ ایڈوکیٹ قمر حسین چودھری اور وبودھ گپتا ، ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، ایس ایس پی یوگل منہاس ،اے سی آرعبدالقیوم میر، اے سی ڈی نورعالم،ڈپٹی رجسٹرارکوآپریٹیووقارطالب و دیگر افسران موجود تھے۔صحافی برادری کو مبارک باد دیتے ہوئے وزیر نے کہا کہ پریس کلب میڈیا سے وابستہ افراد کو ایک جگہ اکٹھا ہونے کا موقعہ فراہم کرے گا جہاں وہ مختلف معاملات پر غور و خوض و دیگر مصروفیات انجام دے سکتے ہیں۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنرڈاکٹرشاہداقبال نے کہاکہ پریس کلب چارماہ کی ریکارڈمدت میں مکمل کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ پریس کلب ایک پریس کانفرنس ہال،میٹنگ روم ،کامن روم ،جمنیزیم، آئی ٹی سیل ،لائبریری اورآئوٹ ڈور سپورتس ودیگرسہولیات سے لیس ہے اورساتھ ہی پریس کلب کو دیگرآڈیو۔ویژول سہولیات بھی دستیاب کرانے کے علاوہ پانی اوربجلی کی سپلائی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ آئوٹ سورسنگ کی بنیادپرماڈل پینٹری بھی قائم کی جائے گی۔ڈاکٹرشاہداقبال نے کہاکہ اس ادارے کے قائم ہونے سے پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیاسے وابستہ ممبران کی بہبود،ترقیاتی کاموں پرتنقیدی نگاہ،عوام کی شراکت ، اطلاعات، تعلیم،مواصلات،بیداری کوعام کرنے کے ساتھ ضلع کی ترقی کیلئے سماجی تنظیموں کے تاثرات اورسماج کوذمہ داریوں سے متعلق جانکاری دینے میں مددملے گی۔بعد میں وزیرنے قبائلی لڑکیوں کے لئے تعمیر کئے جارہے 90بستروں والے ہوسٹل پر جاری کام کا جائزہ لیا