جموں//وزیرخزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے قانون ساز اسمبلی میں علی محمد ساگر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو برسوں کے دوران ریاست میں 154244مستحقین میں 3249 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔وزیر نے کہا کہ سال 2016-17کے دوران 89708مستحقین میں بینکوں کی طرف سے 1663.42کروڑ روپے تقسیم کئے گئے جب کہ 2017-18 کے دوران 64536 مستحقین میں 1586.16 کروڑ ورپے جاری کئے گئے ۔ درابو نے کل ایوان میں بتایا کہ سرکاری محکموں جن میں محکمہ خزانہ بھی شامل ہے میں آئی ٹی سے متعلق اقدامات کی بدولت نظا م میں بہت حد تک شفافیت اور جواب دہی ممکن ہوچکی ہے۔محمد خورشید عالم کے ایک سوال کے جواب میں وزیر نے کہاکہ آئی ٹی نظام ٹی ایف ایم ایس ، ڈی بی ٹی، جی فنڈ کمپیوٹیشن جیسی سہولیات کی بدولت فنڈ منیجمنٹ، ملازمین کی خدمات ،نگرانی ، آمدنی اور اخرجات پر کنٹرول ممکن ہو رہا ہے۔ڈاکٹر درابو نے کہا کہ ان اپلیکیشنز کے بارے میں ضروری رہنما خطوط اور تربیت کے احکامات جاری کئے گئے ہیںاور متعلقہ ملازمین کو یہ تربیت وقت وقت پر دی جارہی ہے۔