Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

دل ودماغ کوترو تازہ رکھنے کا فن حال میں جینے کا نصب العین بنائیں

Mir Ajaz
Last updated: August 17, 2022 12:30 am
Mir Ajaz
Share
12 Min Read
SHARE

مفتی محمد ثناء قاسمی

بڑھتی عمر کے سائے انسانی جسم اور دل ودماغ پر پڑتے ہیں تو دل ، دماغ، جسم سب کمزور ہوجاتا ہے۔ اعضاء رئیسہ کے کمزور ہونے سے چلنے پھرنے کی صلاحیت بھی کمزور پڑ جاتی ہے، یاد داشت ساتھ چھوڑ نے لگتے ہیں اور حافظہ کمزور ہوجاتا ہے۔ جیسے جیسے آدمی ’’ارذلِ عمر‘‘ کو پہونچتا ہے وہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی انجان ہوجاتا ہے ۔ قرآن کریم میں اسے لکیلا یعلم بعدعلم شیئا سے تعبیر کیاگیا ہے ۔ بڑھتی عمر کے اثرات کو روک پانا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے ، لیکن ہم بڑھا پے میں بھی فکر کو تر وتازہ اور مثبت رکھ کر دماغ سے دیر تک کام لے سکتے ہیں، صحت عامہ کے اصولوں کا خیال رکھ کر جسم کوتیزی سے کمزور ہونے سے بچا سکتے ہیں۔دراصل قدرت نے ہمارے دماغ میں یاد داشت کے محفوظ رکھنے کا بڑا خانہ بنایا ہے، جس کی وجہ سے ہمارا ماضی اور اچھے دن کی یاد ہمارا پیچھا نہیں چھوڑتے۔ یادیں ہمیں زیادہ پریشان کر تی ہیں، اسی لیے ایک شاعر نے کہا تھا کہ ؎
یاد ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
ماضی سے ہم اپنا رشتہ توڑ نہیں سکتے، لیکن حال میں جینے کو اپنی زندگی کا نصب العین بنا سکتے ہیں، حال میں جینے سے انسان کے کام کرنے کی صلاحیت باقی رہتی ہے اور ماضی کی یادوں کے سہارے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نہیں رہتا، اس لیے انسان ماضی کے تجربہ سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ماضی کی یادوںمیں کھو کر ہلکان ہونا کسی بھی درجہ میں عقل مندی نہیں ہے، جب آدمی ماضی میں خود کو قید کر لیتا ہے تواُس کے لئے آگے بڑھنے کے راستے مسدود اور بند ہوجاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے ہمارے جسم وجان اور دل ودماغ کے رشتے کو اس قدر کنفیڈنشل، خفیہ رکھا ہے کہ کوئی دوسرا ہمارے اندر جھانک کر ہمارے ماضی کا پتہ نہیں چلا سکتا تا آں کہ ہم خود ہی کسی کو راز دارنہ بنالیں۔ ہمارے تعلقات خاندان، سماج کے ساتھ الگ الگ ہوتے ہیں اور تعلقات کی نوعیت کے اعتبار سے ہمارا کرداربھی الگ الگ ہوتا ہے ، ہم بعض لوگوں کی جھوٹی تعریف کرکے اسے خوش کرتے ہیں، بعض سے ہمارا اختلاف ہوتا ہے اور ہم اس کے درپہ ٔ آزار ہوتے ہیں،ہم سماج کو جیسا دِکھتے ہیں ویسا ہوتے نہیں اور جیسا ہوتے ہیں ویسا دِکھتے نہیں۔ ہر آدمی وقت اورحالات کے اعتبار سے کچھوا کی طرح خول میں بند ہوتا ہے اور بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ اس خول سے باہر آکر لوگوں کو بتائے کہ ہم کون ہیں؟ کیا ہیں؟ اگر ہم اصلی صورت میں لوگوں کے سامنے آجائیں اور اللہ ہمارے گناہوں پر پردہ نہ ڈال کر ہماری بے راہ رویوں کومعاف نہ کرے تو بیش تر لوگ سماج کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیںگے۔ یقیناً سماج کے سامنے اپنی مثالی تصویر بنائے رکھنا بُری بات نہیں ہے، لیکن ہمیں خود کو پہچاننا چاہیے کہ ہماری اصل کیا ہے ؟ ہمارے اندرکس قدر خوبیاں اور خامیاں ہیں؟ ہمارے قول وعمل میں کتنا تضاد ہے؟ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہیے۔ہمارے کردار سے دوسروں کو دھوکہ ہو سکتا ہے، لیکن ہمیں خود کو دھوکہ نہیں دینا چاہیے ۔ اس سے آپ کے کام کرنے کی صلاحیت بڑھے گی ، دماغ تر وتازہ رہے گا اور زندگی میں ایک خوش گوار تبدیلی آئے گی ۔ آپ کو اطمینان بھی ہوگا کہ ہم اپنے کو پہچان رہے ہیں۔ جو خود کو پہچان گیا وہ ربّ کو بھی پہچان لیتا ہے۔
خود کو پہچاننے کا یہ عمل آپ کو ذہنی تناؤ سے بھی بچا ئے گا، اس سے آپ کی سوچ میں تبدیلی آئے گی اور آپ صحیح فیصلے پر قادر ہو سکیں گے ۔ تناؤ اور ذہنی الجھن کی کثرت سے آدمی کے فیصلے کرنے کی قوت گھٹتی ہے ، حالات سے مقابلے اورمدافعت کی قوت کمزورہوجاتی ہےاور حالات کا سامنا کرنے کے بجائے اس سے راہ فرار اختیار کرنے میں عافیت محسوس ہوتی ہےاور پھر اسی کیفیت میں رہ کر زندگی بے رس اور بے کیف ہوجاتی ہے۔
اس لئے ضروری ہے کہ ہم مثبت سوچ کے ساتھ زندگی گذاریں ، کیوں کہ جب ہم کسی کے خلاف منصوبے بنا رہے ہوتے ہیں اور کسی کی دشمنی ہمارے دل ودماغ پر حاوی ہو جاتی ہے تو ہم پُرسکون نہیں رہ پاتے۔ ہم جب پر سکون ہوتے ہیں تو ہماری فکر میں تروتازگی ہوتی ہے اور ہم اپنے نظریات اور فکر کو نئی سمت سے آشنا کر سکتے ہیں، لیکن ہم ہر بار اپنی پرانی عادت اور کام کے پرانے طریقے کو ہی دہراتے رہتے ہیں اور سوچتے ہیںکہ یہ ہمارے تجربات کا نچوڑ ہے، لیکن اگر ہم کچھ نیا سوچ سکیں ، نئے طریقے کو سامنے لا سکیں تو ہمارے لیے ہو سکتا ہے کہ یہ ایک خوش گوار لمحہ ہو اور اس نئے طریقے کی سو چ ہمارے اندر نئی توانائی اور شادابی بھردے۔ در اصل عادتیں اور تجربات بہت طاقت ور ہوتے ہیں، اس لیے انسان آسانی سے اس سے پیچھا چھڑا نہیں پاتا ہے۔ لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ پرانے تجربات اور عادتوں کو بار بار دہراتے رہنے سے انسان نئی راہوں پر چلنے کا حوصلہ نہیں جُٹاپاتے ، مواقع کھو دیتے ہیںاور ذہنی تروتازدگی میں فرق پڑتی ہے۔ آپ جب حال میں جینا سیکھ جاتے ہیں تو بہت ساری ذہنی پریشانیوں سے بچ جاتے ہیں اور آپ کے لیے یہ ممکن ہوتا ہے کہ بوڑھاپے میں خوشگوار زندگی جیتے رہیں او ر اپنی سوچ اورفکر کو بوڑھاہونے سے بچالیں۔ہمیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ انسانی زندگی پر خود کی سوچ اور فکر کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ آپ دن بھر جو کچھ سوچتے ہیں، اسی سے آپ کی شخصیت کی تعمیر وتشکیل ہوتی ہے، نفسیات کے ماہرین تو یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ جو کچھ سوچتے ہیں، وہی مختلف اشکال، صورت اور واقعات کی شکل میں خواب میں آتے ہیں۔ امریکہ کے ایک دانشور کا کہنا ہے کہ آدمی کی سوچ اور فکر ہی اس کی شخصیت کو تیار کرتے ہیں، مثلاً آپ ظاہری رکھ رکھاؤ کے لیے اچھے کپڑے پہنے ہیں، بال داڑھی بنواتے ہیں، ورزش کرتے ہیںتاکہ آپ اچھے دِکھیں، اسی طرح ذہن وفکر پر بھی محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ اگر مذہبی اقدار پر یقین رکھتے ہیں، آپ کا قلب ایمان کی دولت سے مالا مال اور آپ کا عمل اسلامی تعلیمات کا مظہر ہے تو آپ کی فکر پر اس کا اثر پڑتا ہے اور اگر آپ نے دل ودماغ میں ملحدانہ افکار اور خدا بیزار عادت کو اپنا رکھا ہے تو آپ کی سوچ لا مذہبیت والی ہوجائے گی اور آپ کی شخصیت پر اس کے واضح اثرات پڑیں گے، پھر قلب کی بے اطمینانی ، دل کی بے چینی اور دماغ کا جنون بڑھتا جائے گا۔ آپ اگر ہر وقت نا کامی کے بارے میں سوچتے ہیں تو آپ کو ناکام ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا۔ کیوں کہ آپ کے دماغ میں ناکامی رچ بس گئی ہے اور جو چیز دماغ میں رچ بس جاتی ہے، اعمال کا صدور اسی حوالہ سے ہوا کرتا ہے۔ اس کے برعکس اگر آپ کے ذہن میں بیٹھا ہوا ہے کہ ہم یہ کر سکتے ہیں تو آپ کی محنت کا رخ بالکل الگ ہوگا۔ ایک مفکر کاقول ہے کہ کوئی بھی مسئلہ بڑا نہیں ہماری سوچ اسے بڑا بنا دیتی ہے۔ بعض چیزیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں آپ بدل نہیں سکتے تو بھی ہلکان مت ہوئیے، کوئی ایسی بات سوچئے کہ اس کی اچھی توجیہہ ہوجائے۔ ایک شاعر انتہائی کالا کلوٹا تھا، لوگ اس کی تصویر لینے لگے تواس نے کہا کہ میری تصویر تو ڈجیٹل کیمرے سے بھی ڈارک ہی آتی ہے، پھر اس نے کہا کہ میرے اس رنگ کی خصوصیت ہے کہ یہ سارے رنگوں پر حاوی ہوجاتا ہے۔ نظر بد سے بچنے کے لیے مائیں میرے ہی رنگ کا بچوں کو ٹیکہ لگاتی ہیں۔ ظاہر ہے آپ اپنے چہرے کا رنگ بدل نہیں سکتے، لیکن خود پر ہنس کر اس کی اچھی توجیہ کرکے آپ مایوسی سے پیچھا ضرور چھڑا سکتے ہیں، یہ کام کیجئے دیکھئے بوڑھاپے میں بھی کس قدر زندگی نشاط آمیز ہوتی ہے۔ خوشگوار زندگی گذارنے کے لیے تحمل اور برداشت بنیادی چیز ہے، کاموں کے وقت پر نمٹانے کا ایک نظام الاوقات بنائیں، ہدف مقرر کریں، اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مقرر ہ وقت پر آپ ہدف تک پہونچ کر ہی دم لیں گے ،امید کا دامن تھامے رکھیں اور قناعت کے ساتھ زندگی گذاریں، اس سے آپ کا جسم بھی ٹھیک رہے گا اور دماغ بھی قابو میں رہے گا، زندگی میں آرائشی سامانوں کی کثرت سے خوشیاں نہیں ملتیں، خوشیاں ’’من‘‘ کے مطمئن ہونے سے ملا کرتی ہیںاور اس کے لیے ضروری ہے کہ کام کے بوجھ کے ساتھ آپ اپنے بیوی بچوں کے لیے بھی تھوڑا وقت نکالیں، اس لیے کہ آپ پر آپ کا بھی حق ہے۔ترمذی شریف کی ایک روایت میں حضرت سلمان فارسی اور حضرت ابو داؤد کا واقعہ نقل کیا ہے کہ حضرت سلمان فارسی ؓ نے ان سے کہا کہ تمہارے جسم کا بھی تم پر حق ہے، تمہارے مہمان کا تم پر حق ہے، تمہاری بیوی کا بھی تم پر حق ہے، تمہارے رب کا بھی حق ہے، سب کے حقوق ادا کیا کرو، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ذکر آیا تو آپ نے حضرت سلمان کی تائید کی ، امام ترمذی نے اس روایت کو ’’حسن ‘‘کہا ہے۔
(رابطہ۔9431003131)
[email protected]>

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں

Related

کالممضامین

آن لائن فریب کاری کے بڑھتے واقعات آگہی

July 2, 2025
کالممضامین

! وہ فصل جس نے زمین کی ملکیت بدل دی ایک اندراج جو جموں و کشمیر میں زمین کی ملکیت طے کرتا ہے

July 2, 2025
کالممضامین

بروکولی اور لال گوبھی کی کاشت! شاخ گوبھی ’وٹامن کے‘سے بھرپور سبزی ہے

July 2, 2025
کالممضامین

! جنگ کے شور میں امن کی چاہت دنیا کس خاموش جنگل میں جی رہی ہے؟

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?