جموں//گورنمنٹ پالی ٹیکنک کالج جموں میںمنعقدہ رنگ ترنگ فیسٹیول 2018 میں دہلی میں عصمت دری کاشکارہونے والی لڑکی دامنی کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سٹیج ڈراماپیش کیاجس کاعنوان ’میں دامنی بول رہی ہوں ‘رکھاگیاتھا۔سٹیج ڈرامے میں اداکاری جونیئرفیلوممبر ،سنٹرفار کلچرل ریسورس اینڈٹریننگ نیہالہوترہ نے کی اور16 دسمبر 2012 کودہلی میں پیش آئے دلدوزسانحہ کی عکاسی کی گئی۔ اس دوران نیہالہوترہ نے دامنی کے ساتھ پیش آئے سانحہ اوراس کے دردکواپنی زبان سے سٹیج پرپیش کیاجسے ناظرین وسامعین نے خوب سراہا۔واضح رہے کہ ایکٹرس نیہالہوترہ اس سے پہلے بھی تین مرتبہ اس سٹیج ڈرامے کوانجام دے چکی ہیں۔اس بارے میں نیہالہوترہ نے کہاکہ 16 دسمبر 2016 کودہلی کی ایک بیٹی دامنی کے ساتھ ایک ایسادلدوزسانحہ پیش آیاجس کوسن کرہرکوئی دہل اورلرزاُٹھا۔انہوں نے کہاکہ دامنی کی کہانی نے مجھے اندرسے چورکرکے رکھ دیا۔انہوں نے کہاکہ میں نے سماج کی عکاسی کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ آئندہ کوئی لڑکی دامنی جیسے سانحے کاشکارنہ ہو۔تقریب میں بالی ووڈ فلم پروڈیوسراورڈائریکٹرراحت کاظمی اور زیباساجدمہمان خصوصی تھے۔اس دواران ایک دیگرڈراما گھونسلابھی پیش کیاگیا۔