خبریں

عبدالحق نے بابا ڈیڈو میموریل پارک کا افتتاح کیا 

نگروٹہ //دیہی ترقی اور پنچائتی راج کے وزیر عبدالحق خان نے حلقہ انتخاب نگروٹہ میں محکمے کی طرف سے معرض وجود میں لائے گئے کئی اثاثوں کا افتتاح کیا ۔ وزیر کے ہمراہ ایم ایل اے نگروٹہ دویندرسنگھ رانا، اے سی ڈی جموں تاثیر لطیفی و دیگر جموں ضلع کے افسران تھے ۔ وزیر نے جگٹی پنچائت میں بابا ڈیڈو میموریل پارک کا افتتاح کیا جسے محکمہ دیہی ترقی نے 20 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا ۔ نگروٹہ بلاک میں پنج گرائیں پنچائت میں وزیر نے کامن فیسلٹی سنٹر کا افتتاح کیا جسے 45 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے ۔ وزیر نے ایم ایل اے نگروٹہ کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول پنج گرائیں کی دیوار بندی کا معائینہ کیا جس پر 14.09 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے ۔ وزیر نے اس موقعہ پر منی سٹیڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں سنگِ بنیاد رکھا ۔ اس موقعہ پر لوگوں کی بڑی تعداد وزیر سے ملاقات کیلئے اُمڈ آئی تھی ۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ محکمے نے مختلف سکیموں جن میں ایم جی نریگا بھی شامل ہے کے تحت بے شمار اثاثے تعمیر کئے ۔ اس سے قبل ایم ایل اے نگروٹہ نے وزیر کی کاوشوں کی سراہنا کی ۔ میاں ڈیڈو میموریل پارک کے افتتاح کے بعد رانا نے کہا کہ اس پارک کو تعمیر کرانے کا دیرینہ مطالبہ آج پورا ہوا ہے ۔ 
 
 

خاردارتاروں میں پھنس کرچیتاہلاک

جموں//اطلاعات کے مطابق ضلع سانبہ کے علاقہ بیرپور کے جنگلات میں ایک چیتاخاردار تاروں میں پھنس کر ہلاک ہوگیا ہے۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر محکمہ جنگلات اورپولیس محکمہ کی ایک ٹیم جائے موقعہ پر پہنچ گئی ۔ایک سرکاراہلکارنے بتایاکہ چیتاان خاردارتاروں سے اپنے آپ کوآزاد کراناچاہتاتھااسی کشمکش میں وہ ہلاک ہوگیا۔مردہ چیتے کوپوسٹ مارٹم کے لئے ویٹرنری ہسپتال لایاگیا ۔اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
 

لاٹری کے نام پر ٹھگ گرفتار

جموں//پولیس نے ایک شخص کوگرفتارکرلیاہے جوکہ آن لائن لاٹری کے نام پر لوگوں کولوٹ رہاتھا۔ پولیس کے ایک اہلکارنے بتایاکہ اس شخص کوگشت کے دوران گذشتہ شام باغ باہو سے گرفتارکیاگیا ۔تلاشی کے دوران مذکورہ شخص سے کاغذکے تین ٹکڑے برآمدکئے گئے جن پرنمبرلکھے ہوئے تھے۔اس کے علاوہ اس سے دوموبائل فون اور7500 روپے بھی برآمدکئے گئے۔
 

ملزم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے سامنے پیش

پی ایس اے عائدکرنے کاحکم، سنٹرل جیل منتقل 

جموں//پولیس ترجمان کے مطابق ضلع جموں سے پولیس نے ایک خطرناک ملزم کوگرفتارکرلیاہے جسے جموں میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا۔ مجسٹریٹ نے مجرم کوپی ایس کے اے کے تحت قیدکرنے کاحکم صادر کیا۔آرایس پورہ سرحدی پٹی کے قریبی مجرموں کے ساتھ آہنی ہاتھوں نمٹنے کی غرض سے پولیس نے ایک اورمجرم کوگرفتار کیاجس کی شناخت سنی کمار کے طورپرکی گئی ہے اس پرپی ایس عائد کیاگیاہے ۔یہ شخص سات مجرمانہ معاملوں میں ملوث ہے جسے سنٹرل جیل کوٹ بلوال بھیج دیاگیاہے۔
 

تہاڑجیل میں مقیدقیدیوں پرتشددقابل مذمت:حکیم یاسین

جموں//پی ڈی ایف کے چیئرمین وایم ایل اے خانصاحب حکیم محمدیاسین نے کشمیرسے باہر جیلوں میں مقیدکشمیریوں کی شدیدمارپیٹ سے متعلق موصولہ اطلاعات پرسخت تشویش کااظہارکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس طرح کی کاروائیوں کی وجہ سے جہاں امن عمل متاثرہوگاوہاں مذاکرات کاردنیشورشرما کے ذریعہ شروع کئے گئے کشمیرمسئلے کے حل کرنے میں بھی رکاوٹ آسکتی ہے ۔حکیم یاسین نے کہاکہ ایک طرف تومرکزی اورریاستی سرکارمیں جموں وکشمیرمیں دیرپاامن قائم کرنے اورمعمول کے حالات بحال کرنے کیلئے اعتمادسازی کے اقدامات اٹھارہی ہے تودوسری طرف جیلوں میں بندکشمیری نوجوانوں کوتشددکاشکاربنایاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری لوگوں کے زخموں کومرہم لگانے کی ضرورت ہے اس صورت میں گڑبڑزدہ وادی میں دیرپاامن بحال ہوسکتاہے اورحالات کوبھی معمول پرلایاجاسکتاہے ۔حکیم یاسین نے کہاکہ مرکزی سرکار کے مذاکرات کار کوان واقعات کونوٹس لیناچاہیئے۔
 

متھواربلاک میںعلماء کرام کااجلاس 

جلوس ومحفلِ میلادؐ کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا

طارق ابرار
 جموں//تحصیل بھلوال کی بلاک متھوارمیں ہرسال کی طرح امسال عیدمیلادالنبیؐ کے مقد س موقعہ پر جلوسِ محمدی رضائے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اورمحفلِ میلاد ؐکاانعقادکیاجارہاہے ۔اس سلسلے میںمنتظمین کاایک اجلاس منعقدہواجس میں ماسٹر مشتاق احمد رضوی، مولانا محمد شکیل قادری امام خطیب غوثیہ مسجد پکہ تالاب پدمی، مولانا شبیر احمد ،میر حسین گورسی، عبدالرزاق گورسی، عبدالعزیز گورسی، صابر حسین گورسی، محمد شفیع کھٹانہ، عبدالعزیز کھٹانہ، محمد صادق گورسی، محمد حنیف گورسی، میرحسین کھٹانہ،طالب حسین پنچ، محمد صادق پمبلہ، نور عالم بڑانہ، نور عالم گورسی وغیرہ وودیگران  شامل تھے ۔اد دوران مقررین نے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ  انشاء اللہ تعالیٰ حسب معمول امسال بھی جلوسِ محمدی کا اہتمام کیاجارہاہے جس میں بلاک متھوار کے تمام گائوںبالخصوص جنڈیال ، دبڑمیرا ، کوٹلی ،بگانی، دھنوں، پریڈ ، گورڈہ وغیرہ کے فرزندان توحید شرکت کررہے ہیں۔لہذاتمام تمام فرزندانِ توحید سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپناقیمتی وقت نکال کرجلوس میں شرکت کریں اوراپنانام عاشقان مصطفیٰ ﷺ میں شامل کروانے کی سعادت حاصل کریں۔انشاء اللہ تعالیٰ اس بار جلوس مسجدشریف رتی سے صبح 9 بجے شروع ہوگااوررتی ،سروٹ،پدمی ،کیری ،اوڑک،ہنڈوال سے ہوتاہوامحلہ گورسی نالہ چیڑوالی چھپڑی کھڑامحلہ پہنچ کراختتام پذیرہوگاجہاںپرلگ بھگ 12 بجے دوپہر محفلِ میلادؐ منعقدہوگی جس میں علماء کرام سیرت ِ نبویؐ پرتفصیلی خطاب فرمائیں گے ۔ آ پ سب حضرات سے مودبانہ التماس ہے کہ جلوسِ محمدی ؐ اورکانفرنس ہذا میں شرکت فرماکر اس کی رونق دوبالافرمائیں نیزعلمائے کرام سے نورانی بیانات سے اپنے قلوب کومنورومجلٰی فرمائیں اوراراکین انتظامیہ کوشکریہ کاموقع دیں۔اس دوران بتایاگیاکہ اس موقعہ پر مقررخصوصیمولانافریداحمدصاحب اورمحمدآصف قادری (اُتراکھنڈ)ہوں گے جبکہ محفلِ میلاد ؐ کی صدارت کے فرائض حضرت سیدپیر اخترحسین شا ہ ،اورماسٹرمشتاق احمد رضوی دھنوں جبکہ یہ پروگرام مولانا محمدشکیل قادری امام خطیب غوثیہ مسجد پدمی اورمولانا شبیراحمدکی نگرانی میں منعقدہوگا۔اس موقعہ پرزینتِ سٹیج جوحضرات ہوں گے ان میںحافظ وقاری محمدرضوان (بریلی شریف ) ،قاری محمداصغر(رتی)،محمدخان (رتی )،مولاناگلزار(جنڈیال)بشیراحمد (نخترنالہ)،مولاناشوکت علی (سروٹ)مولوی حاجی غلام رسول،مولوی حیات علی امام وخطیب جامع مسجدہنڈوال، مولوی دِل محمد(چرنگال)،مولانامبارک حسین امام وخطیب جامع مسجد بگانی ، مولاناکفیل احمد امام وخطیب جامع مسجددبڑمیرا،مولوی نثاراحمد،مولوی منظوراحمد ،مولوی محمدشفیع، حاجی عبدالغفور،مولانانثاراحمد امام وخطیب جامع مسجددھنوں اوردیگرعلماء کرام وغیرہ کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔علاوہ ازیں رتی میں بھی جلوس کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں رتی مسجد شریف کے امام خطیب مولانا محمد آصف رضا، حافظ محمد رضوان،عبدالمجید ،محمدخلیل،ماسٹر محمدسرتاج،ماسٹرمبارک حسین، مولوی محمدخان ،محمداصغر،محمدخان کنئی ،محمدصدیق ودیگران شامل ہوئے۔
 
 

گریز سڑک حادثے پر وزیرا علیٰ کا اظہار افسوس

جموں//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں سڑک حادثے میں دو پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔وزیرا علیٰ نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے اور ہلاک شد گان کی ارواح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی ہے۔محبوبہ مفتی نے ریاست کے پہاڑی علاقوں میں ایسے دلدوز واقعات روکنے کے سلسلے میں ٹریفک اور پولیس اتھارٹیز ہدایت دی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔
 

شام لال شرماگورنر سے ملاقی 

جموں/سابق وزیر شام لال شرما نے راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔شرما نے گورنر کو ریاست میں امن و قانون کو بحال رکھنے جیسے اہم معاملات پر گفت شنید کی ۔گورنر نے شرما پر زور دیا کہ وہ ریاست میں آپسی بھائی چارے اور لوگوں کی بہبودی کے لئے کام کرتے رہے
 
 
 

اشرف میر کی صدارت میں تخمینہ کمیٹی کااجلاس 

پینل کا بھاری شجرکاری اور جنگلات کو بچانے پر زور 

  جموں//جموں و کشمیر قانون ساز کونسل کی تخمینہ کمیٹی کا ایک اجلاس رُکن اسمبلی محمد اشرف میر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں محکمہ جنگلات کے کام کاج اور سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن کی کارکردگی پر غور و خوض ہوا ۔ اجلاس میں مختلف معاملات بشمول سی اے ایم پی اے کے تحت جاری کاموں ، لکڑی کی کٹائی ، جنگلات کے تحفظ سے متعلق کاموں کو زیر بحث لایا گیا ۔ قانون ساز محمد حکیم یاسین ، وقار رسول وانی ، عبدالمجید پڈر ، آر ایس پٹھانیہ اور ڈاکٹر شہناز گنائی اجلاس میں موجود تھے ۔ انہوں نے محکمہ جنگلات اور اس سے منسلک شعبوں کے کام کاج میں بہتری لانے کیلئے اپنی آراء پیش کی ۔ ریاست کی مساجد اور مندروں میں بالن کی تقسیم کاری کا جائیزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے ضرورتمند لوگوں بالخصوص پہاڑی علاقوں میں رہنے والوں میں ہی تقسیم کیا جانا چاہئیے ۔ اجلاس میں ریاست میں صارفین کو فراہم کی گئی لکڑی سے حاصل شدہ آمدن پر بھی غور ہوا ۔ پینل نے متعلقہ افسران کو عمارتی لکڑی صارفین میں تقسیم کاری کا ہدف منصفانہ طور مکمل کرنے پر زور دیا ۔ کیمپا کے تحت جاری کاموں کا جائیزہ لیتے ہوئے بتایا گیا کہ پروگرام کے تحت ریاست بھر میں جنگلات کے تحفظ اور بچاؤ کے مختلف کام جاری ہیں ۔ کمیٹی نے متعلقہ حکام کو کیمپا کے تحت فراہم رقومات کے منصفانہ استعمال پر زور دیا ۔ کمیٹی نے محکمہ جنگلات کو ریاست میں چالو سٹون کریشروں کے ارد گرد علاقوں میں بڑے پیمانے پر شجر کاری کی ہدایت دی ۔ چئیر مین نے جنگلات اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے جنگل اراضی پر ناجائیز قبضہ جات کو ہٹانے کی ہدایت دی ۔ پینل نے محکمہ کی جانب سے رام نگر اور رام کوٹ علاقوں میں انٹی گریٹڈ واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کاموں سے متعلق بھی تفصیل طلب کی ۔ کمشنر سیکرٹری محکمہ جنگلات اور پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹس نے اجلاس کو محکمہ جنگلات کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل دی اور کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہدایت پر ترجیحی بنیاد پر عمل درآمد کا یقین دلایا ۔ اجلاس میں چیف وائیلڈ لائیف جے اینڈ کے ، اے پی سی سی ایف ، سی سی ایف ایس اینڈ ڈی سی سی ایف ، ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات ، ڈائریکٹر سوشل فارسٹری ، اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلیٰ افسران موجود تھے ۔ 
 
 

50 مائیکرون سے کم پالتھین تیار کرنے پر مکمل پابندی

قانون شکنی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی:لال سنگھ

کٹھوعہ/جنگلات و ماحولیات کے وزیر لال سنگھ نے کہا کہ حکومت ریاست کے ماحول کو تما م طرح کے آلودگیوں سے بچانے کے سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے اور اس سلسلے میں پولیوشن کنٹرول بورڈ سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما اصولوں پر سختی سے عمل کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے۔آ ج یہاں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت نے ریاست میں پچاس مائیکرون سے کم پالتھین تھیلوں کے تیار کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے رہنما خطوط استعمال شدہ  پلاسٹک کو از سرنو نئی چیزوں میں تبدیل کرنے اور ماحولیات پر اس کے اثرات کم کرنے میں مدد دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک تیار کرنے والے کار خانہ داروں کو نیا رہنما خطوط کے تحت پالتھین تھیلوں پر اپنا نام اور پتہ درج کرنا ہوگا۔چیئرمین پی سی بی بی سدھارتھا ، چیف وائیلڈ لائف وارڈن منوج پنتھ،ریجنل ڈائریکٹر وائیلڈ لائف سنتھل کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر سٹیٹ فارسٹ کارپوریشن سریش گپتا ، چیف کنزویٹر آف فارسٹس فاروق گیلانی، پی سی بی کے سینئر افسران وزیر کے ہمراہ تھے۔چودھری لال سنگھ نے کہا کہ پالتھین تھیلوں کی جاری استعمال کو روکنے کے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ ماحول صاف ستھرااور جنگلی جانور محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔
 

  پانی کے ذخائر محفوظ رکھنے کیلئے عوام کاتعاون ناگزیر:شام 

سی سی ڈی یو ٹی ٹوئنٹی انوٹیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

جموں/پانی کو زمین پر بہت قیمتی شے قرار دیتے ہوئے صحت عامہ ، آبپاشی اور فلڈکنٹرول کے وزیر شیام لال چودھری نے پانی کے ہر ایک قطرے کا صحیح استعما ل کرنے اور پانی کے ذخائر کو محفوظ رکھنے میں لوگوں کا تعاون طلب کیاہے۔وزیر یونیورسٹی کے احاطے میں فسٹ سی سی ڈی یو ٹی ٹوئنٹی انوٹیشنل کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ٹورنامنٹ کے انعقاد کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے شیام چودھری نے کہا کہ ہر ایک شہری پر پانی کے ہر قطرے کو بچانے اور نئی نسل کے لئے پانی کے ذخائر کو صاف و شفاف رکھنے کی ذمہ داری ہے ۔حکومت کے اس عزم کو دہراتے ہوئے وزیر نے کہا کہ حکومت تمام شہریوں کو صاف پینے کاپانی فراہم کرنے کی وعدہ بند ہے ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے ذخائر کو محفوظ رکھنے میں حکومت کا تعاون دیں۔فاتح ٹیم کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ وزیر نے رنر س اَپ اور شرکت کرنے والے ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔وزیر نے اس موقعہ ٹرافیاں اور مومنٹوز سے کھلاڑیوں میں تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ کا فائنل انجینئر XIاور آئی جی پی کے درمیان کھیلا گیا جسے انجینئر XIنے 115رنوں سے جیتا ۔ڈویژنل کمشنر جموں ڈاکٹر ایم کے بھنڈاری ،سیکرٹری پی ایچ ای ایم راجیو، ڈپٹی کمشنر جموں راجیو رنجن ، چیف انجینئر س پی ایچ ای و دیگر شعبوں ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کمیونکیشن اینڈ کپسٹی ڈیولپمنٹ یونٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں کھیل کے شائقین اس موقعہ پرموجود تھے۔
 

 کیریئر کونسلنگ سیشنوں کا انعقاد اگلے ماہ 

جموں//ڈائریکٹوریٹ آف لائبرریز اینڈ ریسرچ نے آئی پی سی ایم، کیریئر کونسلنگ سیل، یونیورسٹی آف کشمیر، منٹرل دہلی اور پلانسیس ممبئی کے اشتراک سے جموں وکشمیر کے طُلاب کے لئے کیریئر پلاننگ اینڈ کونسلنگ پروگرام کا انعقاد کیا۔ڈائریکٹریر لائبرریز اینڈ ریسرچ مختار العزیز کے مطابق محکمہ نے دہلی اور ممبئی کے آئی آئی ٹی کے باصلاحیت افراد کو دعوت دی ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے طُلاب کے کمپٹیٹو امتحانات میں اُن کی رہبری کریں۔انہوں نے کہا کہ 11 ویں اور12 ویں جماعت کے طُلاب جوNEET اورJEE امتحانات میں حصہ لینے والے ہیں، کی کونسلنگ6 دسمبر2017 ء کو ٹیچرس بھون گاندھی نگر جموں میں منعقد ہوگی جبکہ وادی کے طُلاب کی کونسلنگ7 دسمبر 2017 ء کنوکیشن ہال یونیورسٹی آف کشمیر میں منعقد ہوگی۔کونسلنگ کے دو سیشن ہوں گے۔ پہلا سیشن صُبح10 بجکر30 منٹ سے ایک بجے تک منعقد ہوگا جس میں طُلاب اور والدین دونوں شامل ہوں گے جبکہ دوسرا سیشن2 بجے سے4 بجے تک منعقد ہوگا جس میں12 ویں جماعت کے طُلاب خصوصی طور پر حصہ لیں گے۔ناظم لائبریری نے طُلاب اور والدین سے کہا ہے کہ وہ لونسلنگ سیشنوں میں حصہ لینے کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لائبرریز جموں میں فون نمبر0191-2547269 اور0191-2566735 پر اپنا نام رجسٹر کروائیں ۔ اسی طرح سرینگر کے طُلاب اور والدین ڈپٹی ڈائریکٹر لائبریریز سرینگر میں ٹیلی فون نمبر0194-2482452  اور0194-481571 پر صُبح10 بجکر30 منٹ سے4 بجکر30 منٹ تک اپنا نام رجسٹر کروائیں۔