راجوری //وادی کشمیر کے حیدر پورہ علاقہ میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کئے گئے انکاﺅنٹر کے بعد جموں وکشمیر میں پیدا ہوئی صورتحال کے دوران جہاں یوٹی کے دیگر حصوں میں احتجاج کئے جارہے ہیں وہائیں جامع مسجد راجوری میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعد مظاہرین نے غریبوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔اسلامک ویلفیئرآرگنائزیشن کے بینر تلے مظاہرین نے بے گناہوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات کروا کر اس عمل میں ملوث اہلکاروں کےخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ اس کے بعد اسی طرح کے واقعات رونما نہ ہو سکیں ۔اسلامک ویلفیئرآرگنائزیشن کے صدر شفاقت میر اور مولانا محمد فاروق نعمی کی موجودگی میں اس نوعیت کے انکاﺅنٹر انسانیت کےخلاف ہیں جبکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ واقعہ کی مکمل تفصیلی و سچائی سامنے لائی جائے ۔مظاہرین نے کہاکہ وہ لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے جاری کردہ حکم کا استقبال کرتے ہیں لیکن اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تحقیقات سچائی پر مبنی ہو۔