جے ایم سی کی ناجائز تجاوزات مخالف مہم شروع

 جموں //جموں میونسپل کارپوریشن نے شہر میں غیر قانونی طور پر کئے گئے قبضہ کیخلاف مہم شروع کر تے ہوئے شکتی نگر اور گاندھی نگر علا قوں میں دو دکانوں کو مسمار کر دیا جبکہ  دیگر علا قوں میں بھی کاروائی انجام دی گئی ۔کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن کی ہدایت پر گاندھی نگر علا قہ میں سابقہ ممبر اسمبلی کی جانب سے سرکاری زمین پر کئے گئے غیر قانونی قبضہ کو ہٹایا گیا ۔اس کے علا وہ سیکریٹری جموں میونسپل کارپوریشن کی قیادت میں گوجر نگر ،زرور چوک ،گول مارکیٹ گاندھی نگر ودیگر علا قوں میںغیر قانونی طور پر لگائے گئے ہور ڈنگ وبینروں کو بھی ہٹایا گیا ۔میونسپل انتظامیہ نے شہر کے مختلف علا قوں میں دکانداروں ودیگر تاجروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ گلیوں اور فٹ پاتھوں پر ساز و سامان نہ رکھا جائے جبکہ قانون کیخلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔