جموں// جموں میونسپل کارپوریشن (جے ایم سی) میں جنرل ہاؤس کا اجلاس ، پراپرٹی ٹیکس پر تبادلہ خیال کرنے کے منصوبوں کے درمیان طوفانی ہونے کا امکان ہے۔جے ایم سی کے میئر چندر موہن گپتا نے کہا "ہاں ، املاک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، لیکن اس کے نفاذ کے لئے نہیں"۔گپتا نے بتایا ’’پراپرٹی ٹیکس پر صرف تبادلہ خیال ہوگا کہ کیا کیا جائے۔ اس کے مطابق ہم ایک کمیٹی تشکیل دیں گے۔ اب تک کوئی فیصلہ نہیںہوا ہے ۔ہم اسے مسلط نہیں کررہے ہیں‘‘۔کانگریس پارٹی کے ایک کارپوریٹر سوبت علی نے کہا کہ انہوں نے جموں میں پراپرٹی ٹیکس کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرنے کی قرارداد پیش کی ہے۔کارپوریٹر سبط علی نے کہا "اپوزیشن کے تمام کارپوریٹروںنے ہاتھ ملایا ہے اور یہاں تک کہ آزاد امیدوار بھی ہمارے ساتھ ہیں"۔بی جے پی سے تعلق رکھنے والے کارپوریٹر نروتم شرما نے کہا’’پراپرٹی ٹیکس کو نافذکرنے کیلئے صورتحال مناسب نہیں ہے۔ لوگوں کو کاروبار میں بھی نقصانات اٹھانا پڑے ہیں۔ ہم اس کی مخالفت کریں گے اور یہاں تک کہ بی جے پی کے کچھ کارپوریٹرز بھی اس کے نفاذ کے حق میں نہیں ہیں ‘‘۔قابل ذکر ہے کہ جے ایم سی کی شیڈول جنرل ہاؤس میٹنگ صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگی تاہم کوڈ 19 پروٹوکول کا حوالہ دیتے ہوئے ، میڈیا اورسائلین کومیٹنگ ہال میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جنرل ہاؤس اجلاس سے ایک روز قبل بی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) اشوک کول نے جے ایم سی کے میئر چندر موہن گپتا ، جے ایم سی کے ڈپٹی میئر پورنیما شرما اور جے ایم سی کونسلر اور جے ایم سی میں پارٹی کے چیف وہپ پرمود کپاہی کے ہمراہ ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں تقریباًبی جے پی کے تمام جے ایم سی کونسلر شریک ہوئے ۔اس موقع پر اشوک کول نے جے ایم سی کونسلرز سے کہا کہ وہ قابل اعتماد عوامی نمائندوں کی حیثیت سے کام کریں جبکہ پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے بھی لگن کے ساتھ کام کریں۔اجلاس میں کونسلروں کے سامنے پیش کردہ امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اشوک کول نے کونسلرز کو ان امور پر رہنمائی کی اور ان سے عوام کی زیادہ سے زیادہ فلاح و بہبود کے لئے ہر مسئلے کے دوستانہ حل کے لئے کام کرنے کو کہا۔