جموں // جے جے ایس ایف نے وادی کے 4500سنگ بازوں کو رہا کرنے اور ملی ٹینٹوں کو گھر واپسی کی پیش کش کرنے پر ریاستی اور رمرکزی سرکاروں کے خلاف کنال روڈپر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت وکرم سنگھ چِب صوبائی صدر جے جے ایس ایف کررہے تھے ۔وکرم نے اس موقعہ پر اپنی تقریر میںکہا سنگ بازوں اور ملی ٹینٹوں کو گھر واپسی کی پیش کش کرنے پر ریاستی اور مرکزی سرکاروں کے خلاف کنال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت وکرم سنگھ چب صوبائی صدر جے جے ایس ایف اور ایڈوکیٹ پشو ندر سنگھ ریاستی صدر جے جے ایس ایف کررہے تھے ۔ وکرم نے اس موقعہ پر اپنی تقریر میںکہا سنگ بازوں اور ملی ٹینٹوں پر اعتماد کرنے کے بجائے ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں نپٹا جانا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2008 کے دوران بابا امر ناتھ لینڈ ایجی ٹیشن کے دوران جموں کے متعدد نوجوانوں کے خلاف معاملے درج کئے گئے تھے جو کہ ابھی تک ان معاملوں میں پھنسے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما جموں کے لوگوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں حالانکہ جموں کے لوگوں نے ہی انہیں منڈیٹ دیا تھا اس سے صاف عیاں ہوجاتا ہے کہ بی جے پی ، پی ڈی پی کے آگے سرینڈر کرچُکی ہیں۔