سرینگر//جنوبی ضلع شوپیان میں جمعہ کو جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین جومسلح تصادم شروع ہوگیا اُس میں آخری اطلاعات موصول ہونے تک ایک جنگجو جاں بحق ہوگیا ۔
اس بات کی اطلاع پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے دی۔پولیس نے کہا کہ ابھی جاں بحق جنگجو کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔
اس سے قبل یہ تصادم ضلع کے گنو پورہ گاوںمیں اس وقت شروع ہوگیا جب فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اس دوران طرفین کا آمنا سامنا ہوا، اور دونوں نے ایک دوسرے کی طرف گولیاں چلائیں۔
فورسز کا جنگجو مخالف آپریشن آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔