عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ/ضلع انتظامیہ کشتواڑ نے خراب موسمی حالات کے پیشِ نظر آج 5 جون 2026 کو دونوں یاتراؤں کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی جانب سے جاری ایک سرکاری عوامی نوٹس کے مطابق مسلسل بارش، پھسلن بھری سڑکوں اور یاترا راستوں پر پتھروں کے گرنے کے خطرے کے باعث یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ اقدام یاتریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
انتظامیہ نے یاتریوں کو سختی کے ساتھ مشورہ دیا ہے کہ وہ آج سفر سے گریز کریں اور مزید ہدایات جاری ہونے تک اپنے گھروں یا محفوظ مقامات پر ہی قیام کریں۔حکام کے مطابق یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ضلع انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ موسم اور سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد یاتراؤں کی بحالی سے متعلق تازہ معلومات بروقت فراہم کی جائیں گی۔
خراب موسمی صورتحال کے پیش نظرکشتواڑ میں یاترا معطل