جموں یونیورسٹی کوبیسٹ وائی فائی سیکورٹی سلیوشن ایوارڈعطا

جموں//سنٹرفارانفارمیشن ٹیکنالوجی جموں یونیورسٹی کونئی دہلی میں ”مائی انڈیاوائی فائی انڈیاسمیٹ اینڈایوارڈس 2018“تقریب کے دوران بیسٹ وائی فائی سیکورٹی سلیوشن ایوارڈ عطاکیاگیاہے۔اس دوران تقریب کااہتمام ’DigiAnalysys‘پوری دنیامیںخدمات فراہم کرنے والا ایک اعلیٰ آن لائن نیوزپورٹل کوریجنگ ڈیجٹل ٹرانسفارمیشن ادارہ ہے نے کیاتھا۔تقریب کے دوران مختلف کمپنیوں، تنظیموں ،اداروں کوملک بھرمیںوائی فائی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں ایوارڈعطاکیے گئے۔جموں یونیورسٹی کے سنٹرفارانفارمیشن ٹیکنالوجی کویہ ایوارڈ ناردرجن ریجن میںشانداروائی فائی خدمات فراہم کےلئے عطاکیاگیا جسے سنٹرمذکورہ کے ڈائریکٹر اورسربراہ پروفیسر وبھاکرمنسوترہ ،جوامت مہاجن، سسٹم اینالسٹ ،نے وائس چانسلرپروفیسرمنوج دھرکی جگہ حاصل کیا۔قابل ذکرہے کہ جموں یونیورسٹی کوحال ہی میں یوٹی ایم اورسیکورٹی سلیکوشن وائی فائی نیٹ ورک اتھنٹی کیشن کے طورپرترقی دی گئی ہے۔ایوارڈ23 زمروں میں دیاگیااورسنٹرفارآئی ٹی نے بیسٹ وائی فائی سیکورٹی سلیوشن ایوارڈعطاکیاگیا۔