جموں// ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئر جموںیونیورسٹی کی جانب سے ڈسپلے یوور ٹیلنٹ2018-19 کے تحت خصوصی پرو گرام کا اہتمام کیا جس میں کلاسیکل زبانی سولو اورسیمی کلاسیکل زبانی سولو(موسیقی) کے شعبوں میںکلاکاروں نے شاندارہنرکامظاہرہ کیا۔۔اس موقعہ پر پروفیسر پرمیشوری شرما( ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئر) ڈاکٹر بی کے بجاج( ایسوسیٹ ڈین ڈی ایس ڈبلیو) ڈاکٹرگریما گپتا( اسسٹنٹ دین ایس ڈبلیو) ‘ فیکلٹی ممبران ‘ کے علاوہ کالجو ں کے اساتذہ اورجموں یونیورسٹی کے سکالروں اورطلبا و طلبات نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ کلاسیکل ووکل سولو( موسیقی) کےلئے گورنمنٹ کالج وومن پریڈگرا¶نڈ کی ونیشکا جورل اول آئی جبکہ لاءسکول سے شیوانی مشرا اور انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس سے سونیل کمار نے دوسر ی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح سیمی کلاسکل ووکل(موسیقی) کےلئے انسٹی چیوٹ آف میوزیکل اینڈ فائن آرٹس سے وکرم نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ نندنی کپور اور ونیشکا جورل نے گورنمنٹ کالج فاروومن پریڈ گرا¶نڈ نے دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کی۔ علاوہ ازیںمیرٹ سرٹیفکیٹ ایوارڈ انسٹی چیوٹ آف میوزک اینڈ فائن آرٹس سے تعلق رکھنے والی بندرا دیوی کو حاصل نصیب ہوا جبکہ اوم پرکاش تھاپر‘ آشتوش منگوترا اورمکیش کمار مشاہدہ کرنے کےلئے بطورجج تعینات تھے۔ تقریبات کے تعاون کارسومیت شرما( ڈراما انسپکٹر) اورافرا کاک(کلچرل آفیسر) پرشوتما شرما‘ ندھی کمار‘راج سگوترہ ‘سنی سنگھ‘ ریچا شرما‘دیکشا شرما‘سونیا سنگھ‘ مہک جین‘انوپ سنگھ‘ وغیرہ شامل ہوئے ۔ قابل ذکرہے کہ 20ستمبرکو راجندرسنگھ آڈٹیوریم ہال میں کلاسیکل ڈانس کا اہتمام منعقد کیاجائے گا۔
جموں یونیورسٹی میں ’ہنرکامظاہرہ ‘پروگرام
