پونچھ // تاجروں کی جانب سے پونچھ کے صدر مقامام پر ریلائنس ریٹیل سٹوروںکے مجوزہ کھلنے کے خلاف ایک زبردست احتجاج ی مظاہری کیا ۔ جموں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی طرف سے ریلائنس سٹور کھولنے کے خلاف دی گئی بند کال کی حمایت کرتے ہوئے بس اڈہ پونچھ پر ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کر کے مرکزی حکومت کا پتلا جلایا اور بی جے پی ہائے ہائے کے نعرے لگا کر تاجروں نے کہا کہ وہ بند کمروں میں لیے گئے پالیسی فیصلے سے خوش نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کا صفایا کرنے کے مترادف ہے۔انھوں نے کہا کہ اس ناانصافی اور امتیازی سلوک کو برداشت نہیں کیاجائے گا۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور ان کی انتظامیہ سے جموں خطے میں شہری اور بنیادی ڈھانچے کی کمی کے علاوہ وکلاء، تاجروں ، کسانوں ، بے روزگار نوجوانوں کو درپیش مسائل کا نوٹس ل لیںاور لوگوں کی زندگی کو آسان بنائیں۔ اس موقع پر بولتے ہوئے مقررین نے کہاکہ تاجرطبقہ کے مطالبات کو پورا نہ کیاگیا تو وہ سخت رویہ اختیار کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ پانچ اگست2021کے فیصلے کے دوران جموں کشمیر کی ترقی کے جو دعوی کئے گئے تھے وہ سراب نظر آرہے ہیں۔ انھوں نے کہا اس فیصلے کے بعد یہاںکے تاجر بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور کویڈ19بحران نے اْن کی کاروبار بحال ہونے کی اْمیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے کہاکہ وہ چیمبر کی طرف سے دی گئی یک روزہ جموں بند کال کی حمایت کرتے ہیں۔اس موقعہ پر موجود کملجیت سنگھ نے کہا کہ ریلائنس اسٹور کھلنے سے ہر طرح کے ہول سیلرز اور ریٹیلرز کا کام متاثر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ بحران کا شکار تاجروں کو راحت فراہم کرئے ، نہ کہ ریلائنس اسٹورز کھولنے کی اجازت دیکر اْن کی مشکلات کو مزید بڑھائیں۔انھوں نے کہا کہ انھیں حکومت سے بڑی امیدیں ہیں اس طرح حکومت ان کی امیدوں پر پانی ڈال رہی ہے۔
بار ایسوسی ایشن پونچھ نے سپورٹ کی
حسین محتشم+جاوید اقبال
پونچھ//جموں وکشمیر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ک کی ہدایت پر بار ایسوسی ایشن پونچھ کی جانب سے بھی ریلائنس منصوبہ کے خلاف ایک روزہ احتجاج کیا گیا۔اس دوران ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں بار ایسوسیشن پونچھ کے صدر ایڈوکیٹ معروف خان،سابق صدور کے علاوہ تمام وکلاء نے شرکت کی۔اس موقعہ پر بات کرتے ہوئے بار ایسوسی ایشن پونچھ کے سابق صدر ایڈوکیٹ سید تاج حسین شاہ نے کہا کہ وہ جموں کے عوام کے ان تمام مسائل پر متحد ہیں جو ان کو متاثر کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جموں خطے کے ساتھ جو ناانصافی اور امتیازی سلوک ہو رہے ہیں ان کو ہرگز کو برداشت نہیں کریں گے اور لوگوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرامن تحریک کا ہر موڑ پر تعاون کریں گے ۔اور بار ایسوسی ایشن پونچھ کے موجودہ صدر ایڈوکیٹ معروف خان نے کہا کہ ریلائنس منصوبہ سے چھوٹے، درمیانہ اور خود ملازمت والے دکانداروں کو از حد نقصان ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ وہ تاجروں سے مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور تمام سیاسی وسماجی لیڈران اور عام لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کریں جو ان کا آئینی حق ہے۔ انھوں نے تاجروں، کسانوں ، بے روزگار نوجوانوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی لیفٹیننٹ گورنر سے اپیل کی ۔انھوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن پونچھ جموںمیں دی گئی بند کال کی حمایت کرتے ہوئے تاجروں کے مفادات کو تحفظ دینے کی مانگ کرتے ہیں۔مینڈھر بار ایسوسی یشن نے بھی جموں بند کال کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیر کی عوام کیساتھ نازیبہ روایہ رواں رکھا گیا ہے ۔بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر سجاد حسین شاہ نے کہا کہ ریلائنس سٹور کھلنے کی وجہ سے چھوٹے درجہ کے دکانداروں کیلئے مشکلات پیدہو جائیں گی ۔بار ایسوسی ایشن نے مینڈھر میں بھی کام بند رکھا ۔