سرینگر //جموں و کشمیر میں 16دنوں کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے اور یہ 50سے کم ہوگئی ہے۔جمعہ کو کورونا وائرس سے 43افراد فوت ہوئے ہیں اور اسطرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3465ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 4مئی کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 37افراد فوت ہوئے تھے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے47ہزار159 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 40سفر کرنے والوں سمیت 3848افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں1442جموں جبکہ 2406افراد کشمیر میں متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 2406افراد میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 2402افراد مقامی سطح پر رابطے میںآنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر کے 2406متاثرین میں سرینگر میں598، بارہمولہ میں 320، بڈگام میں344، پلوامہ میں 224، کپوارہ میں204، اننت ناگ میں 303، بانڈی پورہ میں105، گاندربل میں 125، کولگام میں121 اور62شوپیان ضلع سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس دوران کشمیر میں16افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں5، سکمز میں1، سی ایچ سی ٹنگڈار میں 2، جی ایم سی اننت ناگ میں 1، جی ایم سی بارہمولہ میں 3،سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں1، ایس ڈی ایچ سوپور میں ایک اور رعناواری اسپتال میں 2افراد فوت ہوئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1826ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں مزید 1442افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 36بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ 1406افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے تازہ 1442متاثرین میں جموں میں401، ادھمپور میں160، راجوری میں155، ڈوڈہ میں58، کٹھوعہ میں130، سانبہ میں 163، کشتواڑ میں 30، پونچھ میں48، رام بن میں201 جبکہ ریاسی میں 96افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد102152تک پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کو جموں میں مزید 27افراد فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی جموں میں 13، جی ایم سی کٹھوعہ میں 3، گاندھی نگر اسپتال میں ایک، کیمونٹی ہیلتھ سینٹر ادھمپور میں1، ایس ایم وی این ڈی ایچ میں1، سی ایچ سی رام نگر میں ایک، سی ایچ سی سرنکوٹ میں ایک، ضلع اسپتال ریاسی میں ایک ، ضلع اسپتال پونچھ میں ایک، پی جی آئی چندی گڑھ میں ایک، ایس ایم جی ایس جموں میں ایک جبکہ ایک شخص گھر میں ہی فوت ہوا ہے۔جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد1639ہوگئی ہے۔