جموں //جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس صوبہ جموں کا ایک اجلاس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری حاجی علی محمد ساگر کے کمسن برادر نسبتی سجاد احمد کاؤا کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ شیر کشمیر بھون جموں کے اجلاس میں صدر صوبہ جموں (ایم ایل اے) شری دیویندر سنگھ رانا نے مرحوم سجاد کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ صوبائی سیکریٹری جموں الحاج شیخ بشیر احمد ایڈوکیٹ رتن لال گپتا اور شری وجے بقایا ، بھوشن لال بھٹ نے بھی اجلاس میں شرکت کی ادھر صوبہ جموں کے لیڈران خالد نجیب سہروردی ، سجاد احمد کچلو ، جاوید رانا ، عبدالغنی ملک ، ایس ایس سلاتھیہ ، اجے سدھوترا ، سجاد شاہین ، اعجاز جان نے بھی ساگر صاحب کے ساتھ تعزیت کی جبکہ کہ لہہ کرگل کے تعزیتی اجلاسوں میں مرحوم سجاد احمد کاؤا کو خراج عقید ت پیش کیا گیا ۔ پارٹی کے لیڈران اور سابق وزراء قمر علی آخون ، فیروز احمد خان،غلام حسن خان جبکہ ہل کونسل لداخ اور کرگل کے این سی کے ممبران نے بھی ساگر صاحب کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور مرحوم سجاد کے والد، برادران کے ساتھ تعزیت کی ۔ ساتھ ساتھ صدر صوبہ یوتھ سلمان علی ساگر کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا ۔ مرحوم سجاد سلمان علی ساگر کے چھوٹے ماموں جان تھے۔ دریں اثناء پارٹی کے لیڈران عبدالرحیم راتھر ، محمد شفیع اوڈی ،میاں الطاف احمد ، چودھری محمدرمضان ،شیخ اشفاق جبار، کفیل الرحمان، غلام احمد شاہ ، شیخ غلام رسول، سکینہ ایتو ، شمیمہ فردوس ڈاکٹر شہناز گنائی ، آغا سعید روح اللہ ، آغا سعید محمود ، جنیت عظیم متو ، غلام محی الدین میر، شوکت حسین گنائی، ڈاکٹر محمد شفیع، حاجی عبدالاحد ڈار، علی محمد ڈار،غلام حسن راہی ، غلام رسول ناز اور جاوید رحیم بٹ ، احسان پردیسی ، مدثر شاہمیری ، ایڈوکیٹ جاہنگیر یعقوب ، عبدالمجید آخون، ایڈوکیٹ شاہد علی ، انجینئر سمیر بٹ ، ایڈوکیٹ نظیر احمد ملک، حاجی غلام مصطفیٰ شاہ ، پروفیسر عبدالمجید متو، شبیر احمد میراور حاجیغلام قادر آخون ، خالد راٹھورنے بھی ساگر صاحب کے ساتھ اظہار تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا ئے مغفرت اداکی ۔