جموں//جموں میں ایک فوجی اہلکار نے اپنے کیمپ میں اپنی سروس رائفل سے خودکو گولی مار کر اپناکام تمام کردیا۔ مدھیہ پردیش کے نتیش مشرا اتوار دیر رات بلی چرانا علاقے میں رائے پیرکیمپ میںسنتری ڈیوٹی پر تھے،جب اُس نے خودکے سرمیںگولی مار دی۔وہ موقعہ پرہی ہلاک ہوگیااور پولیس نے طبی وقانونی لوازمات پورا کرنے کیلئے اس کی لاش کو اپنی تحویل میں لیا۔حکام کے مطابق پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات کاآغاز کیا ہے اور لاش کا پوسٹ مارٹم کرکے اُسے متعلقہ یونٹ کے حوالے کیاگیا۔نتیش کے اس انتہائی اقدام کے پیچھے وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔