جموں//جموں میونسپل کارپوریشن کے میئر چندر موہن گپتا نے شکتی نگر کے مختلف علا قوں کا دورہ کر کے عوامی مسائل کا جائزہ لیا ۔اس دوران متعلقہ کونسلر ،ایگز یکٹو انجینئر ،میونسپل ونٹریری آفیسر ،چیف ٹرانسپورٹ آفیسر ودیگر سٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر مقامی لوگوں نے آوارہ کتوں سے پیدا ہو ئے مسائل ،صفائی ستھرائی ،نکاسی آب کے معقول انتظامات نہ ہونے جیسے مسائل اجاگر کئے ۔ چندر موہن گپتا نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جموں میونسپل کارپوریشن کیساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے تاکہ معاملات کو حل کرنے میں آسانی پیدا ہو سکے ۔اس دوران انہوں پرمنڈل موڑ پر رائل سرکس کا افتتاح بھی کیا ۔
جموں مئیر کا دورۂ شکتی نگر
