Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

جموں صوبہ بھر میں یوم عاشور کی نسبت سے ماتمی جلوس برآمد سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت ،شہیدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش

Mir Ajaz
Last updated: July 18, 2024 12:13 am
Mir Ajaz
Share
7 Min Read
SHARE

 عظمیٰ نیوز سروس +محمد تسکین +حسین محتشم

جموں +رام بن+پونچھ//جموں وکشمیر کے دیگر حصوں کی ہی طرح صوبہ جموں کے متعدد مقامات پر یوم عاشور کی نسبت سے ماتمی جلوس برآمد ہوئے جن میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
جموں
انجمن امامیہ جموں کے زیراہتمام 10 محرم الحرام کو امام بارگاہ صوفی شاہ پیر مٹھا جموں سے امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں ایک شاندار جلوس نکالا گیا۔اس جلوس میں جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں اور یوٹی کے باہر سے سوگواروں نے شرکت کرکے نواسہ رسول حضرت محمد ؐ امام حسین ؑکی شہادت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مولانا سید صفدر حسین بکیری نوگامہ سادات نے مختصر مجلس سنائی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر خصوصی روشنی ڈالی اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی تلقین کی ۔جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا کمپلیکس میںاختتام پذیر ہوا جہاں مجلس شام غریباں بھی سید صفدر حسین بکری نے سنائی۔انجمن حیدری نیو پلاٹ کی جانب سے عبدال سمیر قریشی کی زیر سرپرستی نیو پلاٹ سے بھی جلوس نکالا گیا اور مرکزی جلوس امام بارگاہ صوفی شاہ پیر مٹھا میں جا ملا۔ایک شبیہ ذوالجناح بھی نکالی گئی اور ہزاروں سوگواران اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے عزاداروں نے جلوس میں شرکت کی۔صدر انجمن امامیہ جموں سید امانت شاہ نے کہا کہ آج کے دن امام حسین علیہ السلام اور ان کے 72 ساتھیوں نے یزید، حکمران اور خلیفہ کے ظلم سے لڑتے ہوئے انسانیت اور اسلام کی اقدار کی حفاظت کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔پروفیسر سجاد خان جنرل سکریٹری انجمن نے مزید کہا کہ عاشور پوری انسانیت کو پیغام دیتا ہے کہ ہمیں ظالم کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے اور اپنی ذمہ داریوں سے کبھی دستبردار نہیں ہونا چاہیے اگرچہ ہمیں اس مقصد کے لئے اپنی جان قربان کرنی پڑے۔نائب صدر انجمن امامیہ سید آفاق حسین کاظمی نے کہا کہ ہم تمام تنظیموں کے مشکور ہیں جنہوں نے جلوس کے دوران عزاداروں کی تازگی کے طور پر مختلف اسٹالز لگا کر بھرپور تعاون کیا۔
رام بن
جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع وادی چناب کے واحد شیعہ اکثریتی علاقہ چندرکوٹ میں سینکڑوں عزاداروں نے یوم عاشورہ کے جلوس میں شرکت کی اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ضلع رام بن کے چندرکوٹ علاقے میں انجمن امامیہ چندرکوٹ کے زیر اہتمام سابقہ شاہراہ پر واقع امام گاہ علی نگر کنفر چندرکوٹ سے ماتمی جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں بزرگوں ، نوجوانوں اور بچوں نے شرکت کی۔ انجمن امامیہ علی نگر کنفر چندرکوٹ سے ذوالجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس سابقہ شاہراہ سے ہوتے ہوئے امام بار گاہ چندرکوٹ تک نکالا گیا اور اس جلوس کو علامتی کربلا لیجایا گیا ۔ اس موقع پر عزاداروں نے تپتی دھوپ میں ماتمی جلوس میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے حضرت امام حسن وحسین و رضی اللہ تعالیٰ اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کو یاد کیا گیا اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ عزاداروں کیلئے جگہ جگہ سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جبکہ ضلع و تحصیل انتظامیہ اور پولیس نے بھی یوم عاشورہ کے پیش نظر چندرکوٹ علاقے میں خصوصی انتظامات کئے ہوئے تھے اور عزاداروں کیلئے تمام قسم کی بنیادی سہولیات کو میسر رکھا گیا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رام بن بصیر الحق چودھری ، ایڈیشنل ایس پی گورو مہاجن ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ورنجیت سنگھ چاڑک ، تحصیلدار اور دیگر حکام موجود تھے۔دس محرم کے حوالے سے بانہال میں بانہال والنٹیئرس کے رضاکاروں نے جموں سرینگر قومی شاہراہ پر سٹال لگائے ہیں اور لوگوں کو شربت پیش کی جا رہی تھی۔
پونچھ
سرحدی ضلع پونچھ میں بھی یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا، حضرت امام حسینؑاور ان کے ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یوم عاشور پر شہر شہر ماتمی جلوس نکالے گئے جو نماز مغرب سے قبل اختتام پذیر ہوئے جبکہ عزاداروں نے حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا، شبیہہ علم اور ذوالجناح کی زیارت کی گئی، جلوس کے راستوں پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے تھے۔ضلع پونچھ کے صدر مقام پرشہدائے کربلا کی یاد میں تکیہ پہلوان شاہ سے یوم عاشورکامرکزی جلوس برآمد ہوکر امام بارگاہ پونچھ پراختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس میں عزاداروں نے نوحہ و ماتم کیا جبکہ علمائے کرام نے خطاب کیا اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی۔جلوس کے راستوں پرپانی،شربت، دوسدھ کی سبیلیں سجائی گئی تھیں۔ضلع کی تحصیل منڈی کے صدر مقام پر انجمن تنظیم المومنین کے بینر تلے یوم عاشور کی مناسبت سے جلوس عزاء برآمد ہوا جو امام بارگاہ عالیہ قدیم میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔جلوس سے قبل امامیہ پارک میں مجلس عزاء منعقد کی گئی اور عزاداروں نے نماز ظہرین ادا کی۔جلوس عزاء کے دوران نوجوانوں نے فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطینی مسلمانوں کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی جب کہ غزہ پر ہوئے حملے کی مذمت بھی کی گئی۔ادھر تحصیل مینڈھر کے صدر مقام پر یوم عاشور کا جلوس برامد ہوا جو امام بارگاہ عالیہ مینڈھر میں اختتام پذیر ہوا۔ اس جلوس میں بھی ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے نوحہ و ماتم کیا جبکہ مقررین نے فلسفہ شہادت حضرت امام حسینؑ پر روشنی ڈالیں۔تحصیل مینڈھر کے گورسائی نالہ حسین آباد میں بھی مدرسہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام کی انتظامیہ کی جانب سے امامیہ مبارک ہر متہ سےجلوس عزاء برآمد ہوا جو مسجد فاطمۃ الزہرا میں اختتام پذیر ہوا۔جلوسوں کے دوران عالم انسانیت کے لیے خصوصی دعائیں طلب کی گئی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین
حلقہ انتخاب خانیار کے ’ملک صاحب گوجوارہ ‘کے گلی کوچے خستہ حالی کا شکار، راہگیروں کو شدید مشکلات
تازہ ترین
جموں میں کانگریس کا احتجاج ناکام بنانے پر طارق قرہ برہم، دہلی میں پارلیمنٹ گھیراؤ کا اعلان
تازہ ترین
جموں میں کانگریس کی احتجاجی ریلی کو پولیس نے ناکام بنا دیا، کئی لیڈران گرفتار
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموں

جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر

July 20, 2025
جموں

رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج

July 20, 2025
جموں

جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی

July 20, 2025
تازہ ترینجموں

ضلع مجسٹریٹ جموں ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ کے سی ای او کے طور بھی کام کریں گے

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?