جامع مسجد تالاب کھٹیکاں جموں میں تقریب

عظمیٰ نیوز سروس

جموں// مرکزی جامع مسجد تالاب کھٹیکاں جموں میں سیرت نبوی ؐ کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام ہوا جس میںعلماء کرام اور مفتیان نے حضور ؐ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔مقررین نے کہا کہ اسوہ حسنہ ؐ زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ عمل ہے ۔مقررین کا کہناتھا کہ اسلام بھائی چارہ کی دعوت دینے کے علاوہ بے راہ روی ،نشہ ،لرائی جھگڑے جیسی بری عادتوں سے روکتا ہے اور اسراف سے بھی بچاتا ہے۔مقررین نے اسلامی کتب کا مطالعہ اور سیرتی کتابوں کا وسیع مطالعہ کرنے پر زور دیا تاکہ ہماری زندگیوں میں بھی انقلاب آسکے۔تقریب سے جموں کے شاہی امام مفتی عنایت اللہ قاسمی کے علاوہ ،مفتی معراج الدین قاسمی ،مولانا مفتی جمال الدین ،مولانا مفتی عاصف ،قاری طارق حسین نے بھی خطاب کیا جبکہ مدرسہ تعلیم القرآن تالاب کھٹیکاں کے طلاب نے بھی پروگرام پیش کئے۔