ترال//شیر آباد ترال میں فورسز نے نصف درجن سے زیادہ رہائشی مکانوں اور گھروں کے صحن میں کھڑی گاڑیوں کی توڑ کی تھوڑ پھوڑ کی ہے ۔قصبہ ترال سے تین کلومیٹر دترال اونتی پورہ سڑک کے کنارے شیر آباد میںفورسز کی گاڑیاں ترال کی طرف جا رہی تھیں کہ اس دوران کسی طرف سے پتھرائو ہوا۔ جس کے بعد فورسز اہلکار گاڑیوں سے نیچے اتر کر گھروں میں داخل ہوئے جہاں نصف درجن سے زیادہ رہائشی مکانوں کے شیشے اور کھڑکیاں چکنا چور کئے ہیں جبکہ فورسز اہلکارگھروں کے باہر کھڑی نجی گاڑیوں پر ٹوٹ پڑے اور ان گاڑیوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ۔