جموں//بنگلور کی ’ملان فرٹیلٹی سنٹر‘ نے جموں میں میکس ہائف ہسپتال کے اشتراک سے اوپی ڈی شروع کر نے کا اعلان کیا ہے ۔ یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارادھنا کالرہ داور نے بتایا کہ ملان کا قیام پدم شری ڈاکٹر کامنی راﺅ نے 1989میں کیا تھا اور تب سے ہزاروں کی تعداد میں ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے بے اولاد جوڑے اس سے استفادہ کر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے چند برسوں سے تولیدگی کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے اور ہر 6میں سے ایک جوڑا حمل سے متعلقہ مسائل میں مبتلا ہے اس کے لئے رہن سہن اور کھانے پینے کی عادتوں میں تبدیلی، دیر سے شادی ، سیگریٹ و شراب نوشی، ذہنی دباﺅ ، بچہ دانی میں انفیکسن وغیرہ شامل ہیں۔ نتیجہ کے طور پر شادی شدہ جوڑے اولاد نہ ہونے کی وجہ سے کشیدگی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ڈاکٹر ارادھنا نے دعویٰ کیا کہ ملان کی طرف سے جدید ترین تکنیک اور بین الاقوامی معیار کے طریقہ علاج سے ان جوڑوں کی خواہشات کی تکمیل کی جا رہی ہے ۔ جموں میں او پی ڈی پی کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ آج یعنی جمعرات سے اس او پی ڈی کا افتتاح صبح 11بجے ہوگا۔ ڈاکٹر دشیانت چودھری میڈیکل ڈائریکٹر میکس لائف ہسپتال میں ملان کے ماہرین کی ٹیم مریضوں کا چیک اپ کرے گی اور فالو اپ ایکشن کے لئے بتایا جائے گا۔ یہ او پی ڈی مہینہ میں ایک بار ہوا کرے گی۔