کنگن// سونہ مرگ میں بھارت سنچار بیگم لمیٹڈموبائل ٹارو بند پڑا ہے جس کے نتیجے میں سیاحوں ، سرکاری ملازمین اور عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اگرچہ حکومت نے موسم سرما کے دوران صحت افزا مقام سونہ مرگ کو آمدورفت کے لئے کھلا رکھا ہے تاکہ سیاح موسم سرما کے دوران سونہ مرگ کی برفیلی پہاڑیوں اورخوبصورتی سے لطف اندوز ہوسکیں ۔اس دوران حکومت نے سونہ مرگ میں قائم سرکاری محکموں کو موسم سرما کے دوران ہی قیام کرنے کی ہدایت جاری کی تھی تاکہ سیاحوں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔سیاحت کے شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ سونہ مرگ میں بی ایس این ایل کا موبائل ٹاور بند پڑا ہے جس کے نتیجے میں نہ صرف سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتاہے بلکہ سیاحت سے وابستہ افراد اور سرکاری ملازمین کو بھی رابطہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ بی ایس این ایل صارفین نے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سونہ مرگ میں بی ایس این ایل ٹاور کو جلد چالو کیا جائے تاکہ صارفین کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔