یو این آئی
سڈنی/پہلے ہی مشکلات کا شکار انگلش ٹیم پر مصیبتوں کا ایک اور پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ ایشز سیریز کے آخری معرکے کے چوتھے روز انگلینڈ کے کپتان اور ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے کھلاڑی بین اسٹوکس انجری کا شکار ہو کر لنگڑاتے ہوئے میدان سے باہر چلے گئے ۔آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 127ویں اوور کے دوران، جب اسٹوکس اپنا 28واں اوور کرا رہے تھے ، چوتھی گیند پھینکنے کے فوری بعد وہ تکلیف سے بے حال نظر آئے ۔ انہوں نے اپنی کمر (کُوہلے کے قریب کا حصہ) پکڑ لی اور بمشکل چلتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ۔