منسک// بیلاروس میں حکومت کے خلاف مظاہروں میں حصہ لینے والے تقریباً 190 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کیندر ویاسنا نے ہفتے کو یہ معلومات دی۔ویاسنا کی ویب سائٹ پر دستیاب تازہ ترین معلومات کے مطابق ، ہفتے کے روز دارالحکومت منسک میں حکومت مخالف مظاہروں میں حصہ لینے والے 189 افراد کو حراست میں لیا گیا۔اس سے قبل پولیس کی ترجمان نتالیہ گنوسیویچ نے کہا تھا کہ غیر قانونی ریلیوں میں حصہ لینے والے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔بیلاروس کی انکوائری کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ 27 مارچ کو ریلی کا انعقاد کرنے والوں کے خلاف فوجداری مقدمہ چلانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ بیلاروس میں اپوزیشن پارٹیوں نے ان ریلیوں کی حمایت کی ہے۔واضح رہے کہ اگست 2020 میں بیلاروس میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں موجودہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو مسلسل چھٹی مرتبہ منتخب ہونے کے بعد سے ملک میں مظاہرے ہورہے ہیں۔ اپوزیشن پارٹیاں لوکا شینکو پر انتخابی بے ضابطگی کرنے کا الزام لگاتی رہی ہیں۔