سرینگر // شیخ العالمؒ انٹر نیشنل ائر پورٹ سرینگر سے شبانہ پروازوں کا 28نارچ سے باضابطہ آغاز ہوگیا ہے۔اتوار کو نئی دہلی اور سرینگر کے درمیان پر وازیں چلیں جس سے مسافروں نے راحت کی سانس لی ہے۔ پیر کو دوسرے دن بنگلورو سے سرینگر کیلئے بھی شبانہ پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ پیر کو شام 7بجے بنگلورو سے 180مسافروں کو لیکر پرواز آئی جو ساڑھے 7بجے مسافروں کو لیکر واپس چلی گئی۔یاد رہے کہ شہری ہوابازی محکمہ نے کئی روز قبل یہ اعلان کیا تھا کہ سریمگر کیلئے شبانہ پروازوں کی اجازت دی گئی ہے تاکہ یہاں آنے والے سیاحوں کو مزید سفری سہولیات فراہم ہوسکیں۔