کوٹرنکہ //کوٹرنکہ کے بلاک بدھل میں نصب کردہ جموں وکشمیر بینک کا اے ٹی ایم خراب ہونے کی وجہ سے صارفین کو مسائل درپیش ہیں ۔صارفین نے بتایا کہ گزشتہ دنوں مذکورہ ا ے ٹی ایم مشین سے چوروں نے پیسے چوری کرنے کی کوشش کی تھی جس کے بعد سے مشین خراب پڑی ہوئی ہے تاہم متعلقہ محکمہ کی جانب سے اے ٹی ایم مشین کی مرمت کیلئے ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے ۔مشین کے خراب ہونے کی وجہ سے صارفین کو کئی گھنٹوں تک بینک میں قطاروں میں کھڑے رہ کر اپنی باری کا انتظار کرناپڑرہا ہے ۔صارفین نے انتظامیہ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ مشین کو جلدازجلد ٹھیک کیاجائے تاکہ ان کو رمضان میں گھنٹوں تک انتظار نہ کرناپڑے ۔