بارہمولہ//تیز ترین بارشوں کے بیچ ایکو پارک خادنیار بارہمولہ میں ایک کیفٹیریا ہولناک آگ میںخاکستر ہوا جس نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔معلوم ہوا ہے کہ سوموار کو رات دیر گئے کیفٹیریا سے اچانک آگ نمودارہوئی جس نے بھیانک رخ اختیار کر لیااور محکمہ سیاحت کی پوری عمارت خاکستر ہوگئی۔اس دوران اگر چہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے تیز رفتار بارشوں کے بیچ بھی جائے واردات تک پہنچنے کی کوشش کی تاہم پارک تک گاڑیوں کا پہنچ نا ناممکن تھا کیونکہ پارک تک جو سڑک رابطہ جاتا ہے کافی خستہ حال ہے اور تیز بارشوں کے دوران گاڑیوں کا پہنچنا ناممکن تھا۔اس سلسلے میں پولیس نے معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی۔