جموں //جموں وکشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی ،محکمہ صحت اور بھارتیہ ائوکے سنگیت کلا سنستھا (BLSKS)کے اشتراک سے اکھنوار کے گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی میں ایک ہفتے تک چلنے والے بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام کے دوران ایڈز جیسی مہلوک بیماری سے بچائو ،احتیاطی تدبیر وغیرہ کے سلسلہ میں طلباء و عام لوگوں کو بیدار کیا جائے گا ۔اس بیداری پروگرام کا افتتاح سکول ہیڈ ماسٹر نے محکمہ ایجوکیشن و محکمہ صحت کے اراکین کی موجودگی میں کیا ۔اس سے قبل جموں وکشمیر ایڈز کنٹرول سوسائٹی ،محکمہ صحت اور بھارتیہ ائوکے سنگیت کلا سنستھا کی جانب سے جموں ضلع میں سات پروگراموں کا انعقاد کیا جاچکاہے جن کے دوران ایڈز کے علا وہ دیگر بیماریوں کے سلسلہ میں بھی عوام کو بیدار کیا گیا ہے ۔