ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ کی شرح سود

نئی دہلی// ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹی نے مالی سال 2020-21 کے لئے  ای پی ایف پر سود کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں کرنے اور اسے 8.50 فیصد پر برقرار رکھنے کی سفارش کی ہے۔جمعرات کے روز یہاں محنت و روزگار کی وزارت نے بتایا کہ ایمپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے سینٹرل بورڈ آف ٹرسٹی (سی بی ٹی) کا اجلاس سری نگر میں منعقد ہوا۔ اس میں  بورڈ نے مالی سال 2020-21 میں ای پی ایف کے حصص یافتگان کے لئے سود کی شرحوں کی سفارش کی۔  جس کے مطابق گزشتہ مالی سال کی سود کی شرح 8.50 فیصد ہی برقرار رہے گی۔ ای پی ایف او نے مالی سال 2019-20 کے لئے ای پی ایف کی سود کی شرح 8.65 فیصد سے کم کرکے 8.5 فیصد کردی تھی۔