عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ڈائریکٹر سریکلچر ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ جموں و کشمیراعجاز احمدبٹ نے جموں ڈویژن کے افسران کے ساتھ ایک اجلاس میں مختلف ترقیاتی اسکیموں اور محکمانہ پروگراموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔یہ اجلاس ڈائریکٹوریٹ آف سریکلچر جموں میں منعقد ہوا، جس میں CAPEX، ہولسٹک ایگریکلچر ڈویلپمنٹ پروگرام (HADP) اور سلک سماگرا اسکیم کے تحت مالی سال 2023-24، 2024-25 اور 2025-26 کے دوران جاری منصوبوں کی جسمانی اور مالی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں زیر التوا یوزیٹیلائزیشن سرٹیفکیٹس اور ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر (DBT) نظام کے تحت مستفیدین کی تفصیلات کا بھی معائنہ کیا گیا۔اجلاس کے دوران ریشم کے بیج کی پیداوار، تقسیم اور کوکون پیداوار کے اہداف برائے 2025-26 کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ 2026-27 کے لیے آئندہ منصوبہ بندی اور اہداف پر بھی غور کیا گیا۔ جموں ڈویژن میں آٹومیٹک رییلنگ یونٹ کے قیام اور اس کے فعال ہونے سے متعلق پیش رفت پر بھی تفصیلی بحث کی گئی۔ ڈائریکٹر نے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور مختص وسائل کے موثر استعمال پر زور دیا۔انہوں نے جموں، ادھم پور اور کٹھوعہ کے منظم بازاروں میں جاری کوکون نیلامیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ رواں سال کوکون کی اوسط قیمت 1400 سے 1500 روپے فی کلو رہی، جو ریشم کے کاشتکاروں کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔