جموں //صوبہ جموں کے آنگن واڑی ورکروں اور ہیلپروں نے جموں وکشمیر نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کے پرچم تلے ڈویژنل کمشنر کے دفتر کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا۔اس موقعہ پرٹریڈیونین لیڈر غفورڈارنے کہا کہ ہمسایہ ریاستوں ہریانہ ، پنجاب اور دہلی میں آنگن واڑی ورکروں کو ماہانہ دس ہزار روپے مشاہرہ کے طور پر ملتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار متعدد فلاحی سکیموں کو عملی جامہ پہنانے کے ان کی خدمات مختلف پروجیکٹوں اور محکموں میں حاصل کرتی ہے لیکن ان کی اجرتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہاہے جو کہ ان کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہے جسے جلد از جلد دور کرنے کی ضرورت ہے۔جموں و کشمیر نیشنل ٹریڈ یونین فرنٹ کے ریاستی صدر غفورڈارنے اس موقعہ پر اپنی تقریر میں ریاستی سرکاراور آئی سی ڈی ایس کے اعلیٰ حکام کی ورکرز دشمن پالیسیوں کی مذمت کی اور ان کی جائز مانگوں کو بغیر کسی تاخیر کے پورا کرنے کی مانگ کی۔