لاہور/ سابق پاکستانی آل رآنڈر شاہد آفریدی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’’آپ کو شادی کی مبارکباد، آپ کے لئے اور بھابھی کیلیے نیک خواہشات، اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔ ‘‘واضح رہے کہپاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی۔
آفریدی کی عمران خان کو شادی پر مبارکباد
