جموں//آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کااحتجاجی مظاہرے جمعہ کے روزبھی جاری رہے۔ یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق آنگن واڑی ورکرز اینڈہیلپرس یونین جموں کے پرچم تلے پریس کلب جموں کے باہرآئی سی ڈی ایس ورکروں یعنی آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کی کثیرتعدادنے ہاتھوں میں پلے کارڈاُٹھاکراپنے مطالبات کے حق میںاحتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کی صدرنرمل شرما ودیگرمقررین نے ورکروں سے خطاب کیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ عرصہ درازسے التوا میں پڑے ہوئے مطالبات کوپورا کرے جن میں مرکزی وساطت والی متعددسکیموں کوعملی جامہ پہنانا،آنگن واڑی ورکروں کوماہانہ 3600 روپے اورہیلپروں کو1800 روپے ماہانہ مشاہراہ فراہم کرنے کے علاوہ دیگرمطالبات شامل ہیں۔