آئی اے ایس افسران کی کارکردگی رپورٹ

سرینگر/بلال فرقانی/ لیفٹیننٹ گورنر کی سربراہی والی انتظامیہ نے’’آئی اے ایس‘ افسراں کو31دسمبر تک کارکردگی کی تشخیصی رپورٹوں کو آن لائن طریقہ کار سے پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ سرکاری سرکیولر میں کہا گیا ہے کہ مرکزی محکمہ پرنسپل اینڈ ٹرینگس نے16جون2021کو ’آئی اے ایس ‘افسراں کو’سپیرو پورٹل‘ پر آن لائن کارکرگی کی تشخیصی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی تھی،تاہم اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ  جموں کشمیر میں تعینات کافی  تعداد میں’انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس‘ افسران نے ابھی تک سال2020-21کے کارکردگی تشخیصی رپورٹوں کو پیش نہیں کیا۔ سرکیولرمیں کہا گیا ہے کہ اس کے نتیجے میں متعلقہ رپورٹنگ و جائزے کی سطح پر تاخیر ہوئی ہے اور مرکز نے اس کو سنجیدہ نظر سے دیکھا ہے۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے جاری سرکیولر میں تمام متعلقہ افسران پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مزید تاخیر کئے بغیرذاتی کارکردگی تشخیصی رپورٹ پیش کرے ۔